ملتان میں موسیٰ گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو ہرادیا
ملتان میں مہر بانو اور کراچی کے حلقے میں عمران خان کی شکست کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں دو نشستوں کا اضافہ
ملتان(اظہارعباسی سے)قومی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشستوں پر سولہ اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ملتان میں تحریک انصاف کے لئے ملتان میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے۔ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی امیدوار بیٹی مہر بانوکو شکست دے دی ۔ یوں تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اپنی ایک خالی کی ہوئی سیٹ سے ہاتھ گنوا بیٹھی ہے ۔ سید علی موسیٰ گیلانی ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں ۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے سید زین قریشی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی تھی ۔ اس سیٹ پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں شاہ محمود قریشی ، اپنی یہ سیٹ دوبارہ حاصل نہ کر سکے جس سے انہیں ملتان میں ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ ہوا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیرمین آصف علی زرداری نے سید علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر اہل ملتان کا شکرئیہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ملتان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں جیت کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کو اسلام آباد پر چڑھائی کا لائسنس مل گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہامزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے جتھہ کلچر اپنایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، الیکشن اور تعیناتیاں جتھوں کے ذریعے ہوں گی تو آئینی مدت کا کوئی جواز نہیں۔
NA 157 | Big Blow For Mehar Bano Qureshi | By Elections 2022