" "
اوورسیز پاکستانیز

سانحہ نیوزی لینڈ میں شمس الزمان کے قریبی عزیز انجنیئر جہاندادعلی بھی شہید

دوست احباب اور کمیونٹی کا شمس الزمان سے اظہارتعزیت، انجنیئر جہاندادشہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کےلئے دعا

نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاک امریکن سوسائٹی کے پریذیڈنٹ شمس الزمان سے ان کے قریبی دوست احباب اور کمیونٹی ارکان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میںسفاکانہ فائرنگ کے واقعہ میں ان کے قریبی عزیز انجنیئر سیدجہاندادعلی کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
انجنیئر جہاندادشہید ، شمس الزمان کے قریبی عزیز تھے اور ان سانحہ میںسفاک قاتل کی بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالی نو پاکستانیوں میں سے ایک تھے ۔ انجنیئر جہانداد شہید کی عمر 34سال تھی ۔چھ ماہ قبل ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کو لاہور چھوڑ کر واپس نیوزی لینڈ آگئے ۔ واپس آکر انہوں نے کرائسٹ چرچ شہر میں گھر خریدا اور واپسی پر اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظورتھا۔ انجنیئر جہاندادعلی نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد گئے اور وہاں پیش آنیوالے المناک واقعہ میں شہید ہو گئے ۔شمس الزمان نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے۔ شمس الزمان سے اظہار تعزیت کےلئے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
347-552-5080
…………

یہ بھی پڑھیں: امریکہ بھر میں منتخب و بین العقائد نمائندوں کا مسلم کمیونٹی سے اظہار تعزیت ، سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت ، اسلامک سنٹرز کی سیکورٹی میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں: Tech industry mourns Atta Elayyan and Syed Jahandad Ali

Related Articles

Back to top button