اوورسیز پاکستانیز

سابق ایڈیشنل وفاقی سیکرٹری سید فیض زیدی کی میری لینڈ میں نماز جنازہ و تدفین

مرحوم کی نماز جنازہ ادارہ جعفرئیہ بالٹی مور میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین قبرستان باغ مصطفی میں کی گئی

میری لینڈ (اردونیوز ) سابق ایڈیشنل وفاقی سیکرٹری سید فیض احمد زیدی مرحوم کی نماز جنازہ دو مارچ کو یہاں بالٹی مور ، میری لینڈ میں اد اکی گئی۔ نماز جنازہ برٹن ول، میری لینڈ میں واقع ادارہ جعفرئیہ میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو میری لینڈ میں واقع قبرستان باغ مصطفی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ سید فیض احمد زیدی کا تین روز قبل یہاں میری لینڈ میںانتقال ہو ا تھا ۔ سید فیض زید ی لاہور پریس کلب کے سابق صدر و برطانیہ میں مقیم معروف صحافی سید ثقلین امام اور ڈاکٹر سید تراب حیدرکے سسر تھے جبکہ ان کے پسماندگان میں ان کے صاحبزادے سید علی مظہر زیدی ، سید علی اظہر زیدی ، سید ہاشم رضا زیدی شامل ہیں ۔

سید ثقلین امام اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے برطانیہ سے امریکہ نہیں آسکے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے ہمراہ ایران کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں امریکہ کا ویزہ جاری نہیں کیا جاتا ۔تاہم ثقلین امام نے اپنے سید فیض زیدی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

مرحوم سابق کسٹم کلکٹر سید حسن امام اور سید سبطین امام اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کے انکل تھے ۔سید فیض احمد زیدی کی وفات پر ان کے عزیز و اقارب اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

 

Related Articles

Back to top button