علمدار حسین شاہ ، نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راجکمار کے میڈیا کوارڈی نیٹر مقرر
Alamdaar Hussain Shah Appointed Media Coordinator for NY State Assemblywoman Jennifer Rajkumar
سید علمدار حسین شاہ نے جینیفر راج کمار کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید علمدار حسین شاہ کو نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار کا میڈیا کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق سید علمدار حسین شاہ نے جینیفر راج کمار کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ سید علمدار حسین شاہ ، سانجھا پنجاب تنظیم کے بانی ، سٹیٹ چیپلن اور نیو چیمبر آف سامل بزنس کارپوریشن کے بانی بھی ہیں ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور سید علمدار حسین شاہ کے دوست احباب نے ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی کے لئے اپنی پرخلوص اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔
Alamdaar Hussain Shah Appointed Media Coordinator for NY State Assemblywoman Jennifer Rajkumar