پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ جمہوری جدوجہد کی تاریخ پرانی ہے ، سرور چوہدری
پہلے کی طرح اس بار بھی آصف علی زرداری نے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے جمہوری استحکام میں اہم کردارادا کیا ، شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں ، سرور چوہدری
نیویارک:پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری نے کہا کہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اگرچہ دو الگ الگ جماعتیں ہیں تاہم دونوں جماعتوں کی پاکستان میں جمہوری استحکام اور مضبوطی کےلئے مشترکہ کردار کی تاریخ بھی موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قیادت میں آصف علی زرداری نے میثاق جمہوریت سمیت جمہوری استحکام کی مشترکہ جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا اور اب بھی پاکستان میںسلیکٹڈ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلوانے اور جمہوریت کی طرف اہم پیش رفت میں آصف علی زرداری نے اہم کردارادا کیا ہے ۔
سرور چوہدری نے کہا کہ ہم میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستانی کی اہم سیاسی جماعتوں کے ایک اتحاد کے نمائندہ وزیر اعظم کے طور پر مشترکہ مقاصد بالخصوص ملک میں صاف و شفاف الیکشن ، جمہوری استحکام کے لئے اپنا کردار اد ا کریں گے ۔