لانگ آئی لینڈ میں صوفی فوڈ پینٹری کا شاندار افتتاح
صوفی سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی انتظامیہ نے کمیونٹی قائدین کے ساتھ ملکر اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے صوفی فوڈ پینٹری کا افتتاح کیا
دین اسلام ، انسانیت کی بلا امتیاز خدمات خلق کا درس دیتا ہے ۔ صوفی فوڈ پینٹری کے قیام سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ کمیونٹی کی خدمات خلق کے حوالے سے ایک پہچان بھی قائم ہو گی
ہم ہر ماہ میں ایک دن کے لئے فوڈ پینٹری کا سلسلہ شروع کررہے ہیں، ہر ماہ فوڈ پینٹری کی تاریخ اور دن کا اعلان قبل ازوقت کر دیا جائیگا،خدمت خلق کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے رہیں گے،افتخار بٹ
نیویارک (اردونیوز ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میںقائم ہونیوالے صوفی سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کے زیر اہتمام مستحق اور ضرورت مند نیویارکرز میں بلا امتیاز اشیاءخوردو نوش تقسیم کرنے کے سلسلے میں پہلی صوفی فوڈ پینٹری کا شاندار افتتاح کر دیا گیاہے ۔ یہ فوڈ پینٹری وہن ہیلر کیلر وے پر واقع صوفی سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر سنٹر پر قائم کی گئی ہے جہاں ہر ماہ ضرورت مند افراد میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کی جائیں گی ۔ صوفی فوڈ پینٹری کی گرینڈ اووپنگ کی تقریب اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام اور کلام سے کی گئی ۔
تقریب میں پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، شاہد فاروقی، زاہد سید (کمیونٹی افئیرز ڈائریکٹر ہیمپسٹیڈ) ، خالد جاوید، وکیل انصاری ، ناہید بھٹی ، شازیہ جبیں ،ریحاق شفیق، نادر بٹ ، وسیم سید، محمد اظہر سمیت دیگر نے مقامی کمیونٹی قائدین اور ارکان نے شرکت کی ۔
صوفی سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر کے چیف ایگزیکٹو افتخار بٹ نے مہمانان خصوصی کے ساتھ مل کر صوفی فوڈ پینٹری کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔
ہیمپپسٹیڈ میں قائم ہونیوالی صوفی فوڈ پینٹری کے قیام کی اطلاع ملتے ہی ، مقامی نیویارکرز بڑی تعدادمیں فوڈ پینٹر ی کے سامنے پہنچ گئے ۔ فوڈ پینٹری کی افتتاحی تقریب کے بعد ان مستحق افراد میں کھانے پینے کی مختلف اشیائے بڑی تعداد میں تقسیم کی گئیں جو کہ مقامی کمیونٹی قائدین نے تقسیم کیں ۔
صوفی فوڈ پینٹری کے قیام پر مقامی کمیونٹی ارکان نے شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں صوفی فوڈ پینٹری کا قیام ضرورت مند اور مستحق افراد کےلئے بڑی مدد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش ان کی روز مرہ کی ضروریات زندگی میں مدد گار ہوں گی جس کے لئے وہ صوفی فوڈ پینٹری کی انتظامیہ کے مشکور و ممنون ہیں۔
افتخار احمد بٹ ،پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، شاہد فاروقی، زاہد سید ، خالد جاوید، وکیل انصاری ، ناہید بھٹی ، شازیہ جبیںسمیت دیگر مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام ، انسانیت کی بلا امتیاز خدمات خلق کا درس دیتا ہے ۔ صوفی فوڈ پینٹری کے قیام سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمات خلق کے حوالے سے ایک پہچان بھی قائم ہو گی ۔
افتخار بٹ نے کہا کہ ابتدا میں ہم ہر ماہ میں ایک دن کے لئے فوڈ پینٹری کا سلسلہ شروع کررہے ہیں ۔ ہر ماہ فوڈ پینٹری کی تاریخ اور دن کا اعلان قبل ازوقت کر دیا جائیگا۔ اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو انشاءاللہ خدمت خلق کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے رہیں گے ۔
Sufi Social Adult Day Center