سفک کاؤنٹی، نیویارک میں دو پاکستانی امریکن اسسٹنٹ کمشنر مقرر ،AMONYکے پریذیڈنٹ اعجاز بخاری سے خصوصی انٹرویو
Pakistani Americans Appointed Assistant Commissioners in Suffolk County: Interview with Ijaz Bokhari
نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کی سفک کاؤنٹی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دو اہم شخصیات راجہ حسن احمد کو اسسٹنٹ کمشنر انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ نئیر امام کو اسسٹنٹ کمشنر سوشل سروسز مقرر کیا گیاہے۔ ان کی تقرری ، سفک کاؤنٹی نیویارک کے نو منتخب کاؤنٹی ایگزیکٹو ایڈ رومین کی جانب سے کی گئی ۔
سفک کاؤنٹی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دو پاکستانی امریکنز کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن مسلمز آف نیویارک “(AMONY) جس نے ایڈ رومین کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا اور الیکشن میں ان کی تائید و حمایت بھی کی ۔
سفک کاؤنٹی ، نیویارک میں ہونیوالی اس اہم پیش رفت پر اردو نیوز نے اعجاز بخاری سے خصوصی انٹرویو کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا اگلا ہدف ہے کہ پاکستانی امریکن ، اہم عہدوں کے لئے منتخب ہوں ۔اعجاز بخاری سے خصوصی انٹرویو ملاحظہ فرمائیں