ماہ رمضان کی آمد: سفک کاؤنٹی قیادت کا مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی
سفک کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایشین امریکن قانون نافذ کرنیوالے آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ” ایشین جیڈ سوسائٹی “ کا عظیم الشان گالا ڈنر لانگ آئی لینڈ میں منعقد ہوا
پروقارتقر یب جس کے انعقاد میں ایشین جیڈ سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ایڈ ہیو اور وائس پریذیڈنٹ تھامس جوائے سمیت ان کی ٹیم نے کردار ادا کیا ، میں پولیس حکام اور منتخب قائدین کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی سفک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کی اینٹی بائیس ٹاسک فورس کے رکن اور سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی ایمبیسیڈر برائے ساؤتھ ایشین کمیونٹی راجہ حسن احمد اورCAMLI کے شاہد میاں نے کی
راجہ حسن احمد نے ایشین جیڈ سوسائٹی کو انعقاد پر مبارکباد دی ، پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن ،کانگریس مین اینڈریو گیبریانو،ڈسٹرکٹ اٹارنی ریمانڈ ٹئیرنی کو ماہ رمضان کی آمد اور مقدس مہینے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا
نیویارک ( اردو نیوز ) سفک کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایشین امریکن قانون نافذ کرنیوالے آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ” ایشین جیڈ سوسائٹی “ کا عظیم الشان گالا ڈنر لانگ آئی لینڈ میں منعقد ہوا ۔ اس پروقارتقر یب جس کے انعقاد میں ایشین جیڈ سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ایڈ ہیو اور وائس پریذیڈنٹ تھامس جوائے سمیت ان کی ٹیم نے کردار ادا کیا ، میں سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ ، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے حکام سمیت کانگریس ، سٹیٹ سینٹ اور لیجسلیٹر کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
گالا ڈنر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندگی پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما، سفک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی کی اینٹی بائیس ٹاسک فورس کے رکن اور سفک کاو¿نٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی ایمبیسیڈر برائے ساؤتھ ایشین کمیونٹی راجہ حسن احمد اور کونسل آف امریکن مسلم آف لانگ آئی لینڈ کے شاہد میاں نے کی ۔
راجہ حسن احمد نے ایشین جیڈ سوسائٹی کے ایڈ ہیو اور تھامس جوائے کو عظیم الشان گالا ڈنر کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے گالا ڈنر میں شریک سفک کاو¿نٹی کے پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن ، ڈپٹی پولیس کمشنر انتھونی کارٹر ، یو ایس کانگریس مین اینڈریو گیبریانو،ڈسٹرکٹ اٹارنی ریمانڈ ٹئیرنی، سٹیٹ سینیٹر ماریو میٹیرا، کاو¿نٹی لیجسلیٹر و پریذائڈنگ آفیسر کیون میک کیفرے ، پریذیڈنٹ سفک کاو¿نٹی کمیونٹی کالج ایڈورڈ بونا ہو اور ٹاو¿ن آف آئس سلپ کی سپروائزر اینجی کارپنٹر سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ راجہ حسن نے انہیں ماہ رمضان کی آمد اور مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے اس مقدس مہینے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
گالا ڈنر میں شریک پولیس کمشنر اور کانگریس مین سمیت تمام اہم منتخب قائدین اور حکام کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی آمد پر پیشگی مبارکباد دی گئی اور پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا کہ ماہ رمضان کے دوران مسلم امریکن کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات اور سروسز فراہم کی جائی گی۔
راجہ حسن کا کہنا تھا کہ سفک کاؤنٹی میں مسلم کمیونٹی کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی حکام اور قیادت کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے لئے کئے جانے والے اقدام قابل ستائش ہیں ۔
ایشین جیڈ سوسائٹی کے گالا ڈنر میں اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔