پاکستانخبریں

نیویارک میں سابق صدر اوبامہ دور کے سابق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آفیشل کا توہین اور نفرت انگیز واقعہ

سیلڈووٹزجو کہ اوبامہ دور میں سٹیت ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر رہا ، کا نیویارک سٹی میں حلال فوڈ بیچنے والے ایک مصری امریکن مسلمان ، کو کہنا تھا کہ فلسطین میں چار ہزار بچوں کا قتل بھی کافی نہیں ہے

نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر اوباما کے دور میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر اور قومی سلامتی کے ادارے میں کام کرنے والے سٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک توہین آمیز ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ملعون سیلڈووٹز کا نیویارک سٹی میں حلال فوڈ بیچنے والے ایک مصری نژاد مسلم امریکن ، کو کہنا تھا کہ فلسطین میں چار ہزار بچوں کا قتل بھی کافی نہیں ہے۔

یہ امریکی ملعون نیویارک سٹی میں جب حلال فوڈ بیچنے والے حلال فوڈ ٹھیلے پر ایک مسلم امریکن کے سامنے قرآن مجید سمیت مقدس ہستیوں کئے بارے میں توہین آمیز، نازیبا اور اسلامو فوبک کلمات کہتا ہے تو حلال فوڈ بیچنے والے شخص اس کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیتا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جاتا ہے کہ معلون سیلڈووٹز نفرت انگیز ، توہین آمین اور دھمکی آمیز کلمات بک رہا ہے۔

انتہا پسند شخص مسلم وینڈر کو دہشت گرد کہتا ہے اور اُس کے ٹھیلے کی کھڑکی سے اُسے اسرائیل کا جھنڈا دکھانے کی کوشش کرتا ہے جبکہ مسلم وینڈر اسے کہتا ہے کہ اگر کچھ خریدنا ہے تو خریدو ورنہ چلتے بنو۔

ملعون سٹیورٹ سیلڈووٹز یہاں تک کہتا ہے کہ فلسطین میں جو چار ہزار بچے قتل ہوئے ہیں ، یہ تعداد بھی کافی نہیں ہے۔ حلال فوڈ وینڈر جس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ، کی جانب سے مسلسل تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے واقعہ کو اسلامو فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیویارک سٹی میں اسلامو فوبیا کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

ملعون انتہا پسند کی ویڈیو ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملعون سیلڈووٹز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور آزادی اظہار کے نام پر انتہائی پسندی کا مظاہرہ کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے
اسرائیل ، حماس جنگ کے بعد نیویارک سٹی جہاں بڑی تعداد میں یہودی اور مسلمان آباد ہیں ، میں کسی بھی قسم کے انتہا پسندی یا نفرت انگیز واقعہ کے ادراک کے لئے سٹیٹ اور سٹی لیول پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چوکنا کردیا گیا ہے۔

Stuart Seldowitz

Related Articles

Back to top button