اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

سٹیٹ سینیٹر سٹیو رھوڈز کا امیگرنٹ کمیونٹیز کی بھرپور نمائندگی کا وعدہ

”پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ “ کے سعید حسن اور ساتھیوں کی جانب سے لانگ آئی لینڈ، نیویارک سے منتخب ہونیوالے ریپبلکن سٹیٹ سینیٹر سٹیو رھوڈز کے اعزاز میں دیا استقبالیہ


استقبالیہ میں سینیٹر رھوڈز کے علاوہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی تین اہم ارکان اسمبلی اسمبلی مین جان میکولین، اسمبلی مین ڈیوڈ میک ناگھ ، اسمبلی مین تھامس میک کیوٹ ، کونسل مین کرس کرینی اور ساو¿تھ میرک کمیونٹی سوک ایوسی ایشن کے پریذیڈنٹ جو بیکر نے بھی خصوصی شرکت کی

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ “ (PACE)کی جانب سے لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے ففتھ ڈسٹرکٹ سے منتخب ہونیوالے ریپبلکن سٹیٹ سینیٹر سٹیو رھوڈز کے اعزاز میں دیا استقبالیہ دیا گیا ۔استقبالیہ کے اہتمام میں PACEکے سعید حسن ، عدنان بخاری ، نجم الثاقب سید، مسعود صدیقی ، وحید احمد، عتیق قادری اور کمال طاہر نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ استقبالیہ میں سینیٹر رھوڈز کے علاوہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی تین اہم ارکان اسمبلی اسمبلی مین جان میکولین، اسمبلی مین ڈیوڈ میک ناگھ ، اسمبلی مین تھامس میک کیوٹ ، کونسل مین کرس کرینی اور ساو¿تھ میرک کمیونٹی سوک ایوسی ایشن کے پریذیڈنٹ جو بیکر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز جامع مسجد بیل مور کے امام امتیاز الرحمان تھانوی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد بیل مور مسجد کی خاتون رکن سلطانہ اسلم جو کہ حجاب پہنتی ہیں ، نے پیج آف ایلیجن پڑھا۔تقریب میں پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشین کمیونٹی کے مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے عمائدین امام امتیاز الرحمان تھانوی ،فیروز مکھی ، پاسٹر مٹیو بابی کر ، ریبائے آئرا ایبے، اظہر اسلمکے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سعید حسن نے نو منتخب سٹیٹ سینیٹر سٹیو رھوڈز کو امیگرنٹ کمیونٹیز کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانگ آئی لینڈ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امیگرنٹ کمیونٹیز سیاسی ، انتخابی نظام اور قومی دھارے میں شامل ہو کر نہ صرف اپنا کردار ادا کریں بلکہ اپنے حقوق اور فرائض کو بھی جانیں تاکہ وہ امریکہ ، جو کہ اب ان کا گھر ہے، میں اپنے بہتر اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنا سکیں ۔

سینیٹر سٹیو رھوڈز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ لانگ آئی لینڈ، نیویارک کو کمیونٹی کے لئے رہنے کے لئے ایک بہترین جگہ بنانے ، کمیونٹی کے لئے ترقی اور آگے بڑھنے کے مواقع کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ، میں البنی میں اپنا ہر ممکن کردار کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سٹیٹ سینیٹ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کی بھرپور اور موثر آواز بنوں گا۔

سینیٹر رھوڈز کا کہنا تھا کہ PACEجیسی تنظیمیں کمیونٹی کو متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور میرے لئے خوش آئند امر ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ ہمارا ملک ہے۔ میرے والدین امریکہ سے آئے ۔ سینیٹر رھوڈز نے کہا کہ ہم جہاں سے بھی امریکہ سے آئے ہیں، اب ہم سب امریکہ میں رہتے ہیں اور امریکہ ہمارا ملک اور ہمارا گھر ہے ۔لہٰذا ہم سب کو اپنے اس گھر میں اپنی زندگی کو خوشحال اور کامیاب بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں ہم کمیونٹیز کے ایک نمائندے کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے ۔

سینیٹر رھوڈز نے اپنے خطاب میں نیویارک سٹیٹ بالخصوص لانگ آئی لینڈ میں پبلک سیفٹی ، ہاو¿سنگ ، تعلیم اور ٹیکسوں جیسے مسائل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لئے ہمیں اپنا متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کاو¿نٹی ،آج پانچ سال ، تین سال پہلے یا دو سال پہلے کی نسبت کم محفوظ ہے ۔ ناسا کاو¿نٹی میں گذشتہ ایک سال میں 38فیصد جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے صحیح کام نہیں کررہے بلکہ البنی میں بنائے جانیوالے بعض قوانین اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارا نظام ہر ایک لئے fairہو۔ یقینی بنانا ہوگا کہ پولیس ہمارے جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں فرائض کی ادائیگی بطریق احسن ادا کر سکے ۔
سٹیٹ سینیٹر رھوڈز نے گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کی ناسا کاو¿نٹی میں ریل روڈ سٹیشن کے گردو نواح میں ہاو¿سنگ یونٹ بنانے کی تجویز کو نا قابل قبول قرار دیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارکان اسمبلی،سٹیٹ اسمبلی مین جان میکولین، اسمبلی مین ڈیوڈ میک ناگھ ، اسمبلی مین تھامس میک کیوٹ اور ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ کے کونسل مین کرس کرینی کا کہنا تھا کہ ہم سب عوام کے نمائندے ہی نہیں بلکہ خادم بھی ہیں ۔ہمارا منتخب ایوانوں میں کمیونٹیز کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کردارادا کرنا فرض ہے ۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس فرض کی ادائیگی میں اپنا ہر ممکن کردا ر ادا کریں گے ۔

تقریب کے آخر میں شرکائی نے مل کر سینیٹر سٹیو رھوڈز کی بطور سٹیٹ سینیٹر کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹاا ور انہیں کامیابی کی مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button