پاکستان

مونٹانا: کورونا وبا کے دوران دھوکے بازوں سے کیسے بچا جائے

امریکہ میں جہاں کورونا وائرس وبا کا تسلسل ہے وہاں دھوکہ باز بھی مسلسل سرگرم عمل ہیں اور مشکلات کے شکار عوام کولوٹنے کےلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جن سے باخبر اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میںجہاں کورونا وائرس وبا کا تسلسل ہے وہاں دھوکہ باز بھی مسلسل سرگرم عمل ہیں اور مشکلات کے شکار عوام ک ولوٹنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جن سے باخبر اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ایتھنک میڈیا سروسز کے زیر اہتمام ایک خصوصی ٹیلی بریفنگ میںامریکی ریاست مونٹانا میں دھوکہ دہی کے واقعات ، ان کے ادراک پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ دھوکے باز قبائلی ، دیہی ، کم آمدن والے لوگ ، امیگرنٹس اور رفیوجی سمیت دیگر لوگوں کو کیسے مختلف ہتھکنڈوں سے اپنے دھوکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ٹیلی بریفنگ میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی ) ، امریکن ایسوسی ایشن آف ریٹایرڈ پرسنز(AARP) ، بیٹر بزنس بیورو (BBB) جیسی اہم تنظیموں کے قائدین اور قانون نافذ کرنے والے حکام نے شرکت کی ۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی ) نارتھ ویسٹ ریجنل آفس کے ڈائریکٹر چک ہاروڈ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران دھوکہ بازوں نے بھولے بھالے لوگوں کو دھوکے دے کر انہیں لوٹنے کے مواقع تلاش کئے ہیں جن سے چوکنا اور با خبر رہ کر خود کو محفوظ رکھنا نہایت ہی ضروری ہے ۔ایف ٹی سی کو حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا اور سٹیمولس ادائیگیوں کے حوالے سے دھوکہ دہی کی چار لاکھ شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ان میں سے دو تہائی شکایات فراڈ اور شناخت کی چوری سے متعلق ہیں ۔متاثرین نے اپنے جو نقصانات رپورٹ کئے ، ان کے مطابق مذکورہ شکایات کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو 380ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے (یا وسرے الفاظ میں دھوکہ باز 380ملین ڈالرز کی لوٹ مار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں )۔مونٹانا میں دھوکہ دہی کے واقعات کی جو صورتحال ہے ، یہی صورتحال ملک بھر کی بھی ہے ۔دھوکہ باز کورونا وبا کے علاج ، پی پی ای کٹس ، اہم معلومات کے حصول ، راتوں رات امیر بننے ، جعلی ای میل ، کورونا امدادی فنڈز(سٹیمولس) کے حصول، ویکیسن کے جلدی حصول، ملازمتوں کا حصول، جعلی سروے کے ذریعے اہم معلومات کا حصول اور شناخت کی چوری جیسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔ایف ٹی سی کو ایسے دھوکوں کی ہر سال بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوتی ہیں ۔چک ہاروڈ نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ویکسین کے حوالے سے سروے کی کوئی ای میل وغیرہ موصول ہو تو اس پر کوئی اقدام نہ کریں کیونکہ وہ دھوکہ ہوگا اور دھوکے باز سروے کے نام پر یا شپنگ کے نام پر آپ سے آپ کی اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ایسے ہتھکنڈوں کے بارے میں جتنا کمیونٹیز کو باخبر رکھیں گے ، اتنا ہی وہ محفوظ رہیں گے ۔
ایف ٹی سی ڈویژن آف کنزیومر افئیراینڈ بزنس ایجوکیشن کے چیف آف سٹاف اینڈریو جانسن کا کہنا تھا کہ دھوکہ باز ہر قسم کے لوگوں کو حتیٰ کہ ایسے لوگ کہ جو وبا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مشکلات میں بدترین معاشی حالات کا شکار ہیں ، کو اپنا ہدف بنانے سے گریز نہیں کرتے ۔کسی بھی قسم کے دھوکہ دہی کا شکار ہونے کی صورت میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی ) کو رپورٹ(reportfraud.ftc.gov) کرنا نہایت ضروری ہے ۔رپورٹ کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہمیں دھوکہ بازوں کی چالوں اور نت نئے طریقوں کا علم ہوتا ہے اور ہم اسی مطابق اپنے اقدام کرتے ہیں ۔دھوکہ باز کووڈ ویکسین ، معاشی امدادی ، پی پی ای کٹس ، روزگار جیسی لوگوں کی ضروریات کو دیکھ کر انہیں اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔گذشتہ سال مونٹانا میں دھوکہ دہی کے واقعات بڑی تعداد میں رپورٹ ہوئے ۔دھوکے باز کوشش کرتے ہیں کہ لوگ فوری طور پر ایسے طریقہ سے ادائیگی کریں کہ وہ فوری رقوم حاصل کر سکیں اور ان رقوم کو ٹریس کرنا مشکل ہو۔وہ بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے دھوکے دیتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کےدھوکہ دہی کا شکار ہونے کی صورت میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت ایف ٹی سی کو رپورٹ کریں ۔
مونٹانا ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چک مونسن کا کہنا تھاکہ دھوکہ باز ، فون کال، ٹیکسٹ میسجز، ای میل کے ذریعے لوگوں کو اپنا شکار بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔مونٹانا ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں ہمیں بڑی تعداد میںشکایات موصول ہوتی ہیں ۔دھوکہ بازوں کی اولین ترجیح زیادہ سے زیادہ رقم لوٹنا ہوتا ہے ۔ مونٹانا میں ایک شخص کو دھوکہ بازوں نے اپنا نشانہ بنایا اور مختلف ہتھکنڈوں سے اس سے جون مشرقی ایشیا کے کسی ملک میں بذریعہ آن لائن ڈیڑھ ملین ڈالرز کی رقم منتقل کروالی ۔یہ دھوکہ اس وقت رپورٹ ہوا کہ جب فنڈز ہاتھ سے نکل گئے تھے ۔اس متاثرہ شخص کو ریٹائرڈ لوگوں کی تنظیم اے اے آر پی کے ایک میگزین میں ایک آرٹیکل پڑھنے کے دوران احساس ہوا کہ وہ دھوکے کا شکار ہو گیا ہے ۔یہ بہت بڑا نقصان تھا ۔ ہمیں دھوکہ دہی کے واقعہ کے کئی دنوں کے بعد اس دھوکے کا علم ہوا جس میں متاثرہ شخص کو بھاری نقصان ہوا تھا۔ایسے واقعات سے لوگو ں کو باخبر رکھنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وہ کسی ایسے دھوکے کا شکار نہ ہو جائیں ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ مونٹانا میں ہوا ۔ ایک بیوہ کی آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر کسی شخص سے ملاقات ہوئی ۔آن لائن دھوکہ باز نے عورت کو یقین دلایا کہ وہ ایک کامیاب بزنس مین ہے ، خاتون سے سچی محبت کرتا ہے اور دونوں شادی کریں گے ۔آن لائن دھوکے باز نے خاتون سے کہا کہ اسے اپنے ایک بزنس پراجیکٹ کے سلسلے میں اوورسیز جانا ہے ۔ اگر وہ اس کے نئے پراجیکٹ کے بارے میں ہالف ملین ڈالرز کی مدد کرے تو وہ مشکور ہوگا اور دنوں کی آئندہ زندگی کے لئے اچھے مالی حالات بھی پیدا ہو جائیں گے ۔ ہالف ملین ڈالرز کی اس ٹرانزیکشن کا معاملہ جب بنک کے پاس پہنچا تو انہیں شک گذرا ، انہوں نے ہماری ایجنسی سے رابطہ کیا، ہم نے جب معاملہ کی تحقیق کی تو اسے ایک دھوکہ پایا اور خاتون کو احساس دلایا کہ اسے دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔یوں بھاری رقم کی ٹرانزیکشن منسوخ کر دی گئی ۔یوں ایک بروقت ایکشن سے خاتون بھاری مالی نقصان سے بچ گئی ۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی ) نارتھ ویسٹ ریجنل آفس کے ڈائریکٹر چک ہاروڈ
مونٹانا لیگل سروسز ایسوسی ایشن کی کنزیومر سٹاف اٹارنی اور وائس پریذیڈنٹ ویسٹرن مونٹانا بار ایسوسی ایشن مس بیتھ ہائیز ہم سول لیگل ایشوز کے حوالے سے ایسے لوگوں کو قانونی امداد فراہم کرتے ہیں کہ جو مالی و معاشی مشکلات کا شکار اور بے روز گار وغیرہ ہوں۔کم آمدن والے لوگ اور ایسے لوگ کہ جنہیں (انگلش) زبان بولنے اور سمجھنے میں دشواری ہو ، کو بالعموم دھوکہ اپنا شکار بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
بیٹر بزنس بیورو (BBB)کی روزین فرائیٹاس کا کہنا تھا کہ ہمیں سال 2020میں دھوکہ دہی کی 25فیصد زیادہ رپورٹس موصول ہوئیں ۔آن لائن خریداری میں دھوکہ دہی کی سب سے زیادہ رپورٹس موصول ہوئیں ۔پالتو جانوروں کی خریداری ، جعلی چیک ، روزگار، مالی امداد سمیت مختلف شعبوں میں لوگوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا گیا ۔
ایک سوال کے جواب میں چک مونسن کا کہنا ہے کہ بڑی تعدادمیں دھوکہ باز امریکہ سے باہر موجود ہیں ۔
فرسٹ نیشنز ڈویلپمنٹ انسٹیٹیویٹ کے پروگرام کنسلٹنٹ شان سپروس کا کہنا تھا کہ مونٹانا میں آبائی کمیونٹی بستی ہے ۔ٹیکنالوجی کی وجہ سے جہاں بہت سی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں ، وہاں ٹیکنالوجی کی وجہ برے لوگوں کے لئے بھی برائیاں کرنے میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ اس نئے چیلنج سے آگاہی اور مل کر ان سے نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے ۔کووڈ سے متعلقہ اور انکم ٹیکس ریفنڈ اور کورونا امدادی چیک کے حوالے سے دھوکہ باز متحرک رہتے ہیں اور بھولے بھالے لوگوں کو اپنا شکار بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں شان سپروس نے دھوکہ دہی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک معمر خاتون کو شام کو اپنے ایک بھتیجے کی فون کال موصول ہوئی جو کہہ رہا تھا کہ اسے کورونا ہو گیا اور وہ ہسپتال میں ہے ، اسے ہسپتال کے ضروری واجبات ادا کرنے ہیں ، اگر وہ اسے کچھ رقم ادا کر دے ۔ معمر خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے پاس ایک اور رشتہ دار موموجود تھی اور اس نے محسوس کر لیا کہ فون کال کرنے والا خاتون کا بھتیجا نہیں بلکہ کوئی اور شخص ہے ۔ یوں کامن سنس کے استعمال سے خاتون ایک دھوکے سے بچ گئی ۔
حیدر مولائے کا کہنا تھا کہ دھوکے باز ایک نئی قسم کا دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ فون کال کرکے کہتے ہیں کہ وہ یو ایس امیگریشن سے بات کررہے ہیں ،فوری معلومات فراہم کریں ، واجبات ادا کریں ۔ ایک سال کے جواب میں کہ دھوکہ باز زیادہ تر کیا کیا حربے استعمال کرتے ہیں ، کے جواب میں چیک ہار وڈ کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹ میسجز ، روبو کالز سمیت دھوکے باز متعدد حربے استعمال کرتے ہیں ۔
امریکن ایسوسی ایشن آف ریٹائرڈ پرسنز (اے اے آر پی ) ایلکس کا کہنا تھا کہ اے اے آر پی ، اپنے ارکان کو کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچنے کے لئے مختلف اقدام کرتی رہی ہے اور مسلسل کررہی ہے ۔ہم لوگوں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں ۔ دھوکوں سے بچنے کا بہترین طریقہ باخبر اور چوکنا رہیں ۔ خود کو اور اپنی معلومات کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ رکھیں ۔
ایک سوال کے جواب میں چک ہاروڈ کا کہنا تھا کہ دھوکے باز وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ہتھکنڈوں ، حربوں اور طریقوں میں تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں اورلوگوں کو بھی مسلسل باخبر اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔نئے ہتھکنڈوں کے بارے میں جس کسی کو بھی کوئی علم ہو ، وہ اپنے عزیز و اقارب کو ضرور ادا کریں ۔

Spotting and Preventing Pandemic-related Scams and Other Fraud In Montana/the Mountain West

Related Articles

Back to top button