پاکستان

صدرٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکل مرتب کئے جائیں ، سپیکر پلوسی

جوڈیشری کمیٹی کے پاس مواخذے کے آرٹیکل لکھنے کا اختیار موجود ہے ۔آرٹیکل مرتب کرنے کے بعد کمیٹی طے کرے گی کہ معاملے کو ووٹنگ کے لئے پورے ایوان نمائندگان کی طرف بھیجا جائے

اگر صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اکثریت فیصلہ دے دیتی ہے تو پھر معاملہ امریکی سینٹ میں جائے گا جہاں ٹرائل کے ذریعے فیصلہ کیا جائیگا ، ریپبلکن پارٹی کا اظہارمذمت

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی شکایت پر جاری کاروائی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایون نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے اپنے نشریاتی خطاب میں ایوان نمائندگان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں مواخذے کے آرٹیکل مرتب کرنا شروع کر دیں ۔ با الفاظ دیگر وہ الزامات کئے جائیں کہ جن کے تحت صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہئیے ۔
امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی کے پاس مواخذے کے آرٹیکل لکھنے کا اختیار موجود ہے ۔آرٹیکل مرتب کرنے کے بعد کمیٹی طے کرے گی کہ معاملے کو ووٹنگ کے لئے پورے ایوان نمائندگان کی طرف بھیجا جائے ۔
واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کو جبکہ سینٹ میں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے ۔ایوان نمائندگان میں اگر صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اکثریت فیصلہ دے دیتی ہے تو پھر معاملہ امریکی سینٹ میں جائے گا جہاں ٹرائل کے ذریعے فیصلہ کیا جائیگا کہ آیا صدر کو ہٹایا جائے یا نہیں ۔
ایوان کی جوڈیشری کمیٹی طے کرے گی کہ آیا صدر ٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکل میں یوکرائن کیس سے متعلقہ معاملات کو ہی شامل کیا جائے یا سپشل قونصل رابرٹ ملر کی جانب سے کی جانیوالی تحقیقات کو بھی شامل کیا جائے ۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق ڈیموکریٹس کو مواخذ ے کی کاروائی کا دائرہ کار وسیع رکھنے سے گریز کرنا چاہئیے ۔
ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سپیکر پلوسی کے حالیہ اعلان اور ڈیموکریٹس کی مواخذے کی کاروائی کو افسوسناک قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے۔

Speaker Pelosi asks House to draft articles of impeachment against President Trump

Related Articles

Back to top button