" "
پاکستان

نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا فنڈ ریزنگ ڈنر ملتوی

فنڈ ریزنگ ڈنر کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن منتظمین کی جانب سے بدھ کو اعلان کیا گیا کہ نیویارک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظریہ تقریب منعقد نہیں ہو گی اور اسے ملتوی کر دیا گیا ہے

 

نیویارک (اردونیوز) نیویارک میں جمعہ کو شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے ہونیوالا فنڈ ریزنگ ڈنر ملتوی کر دیا ہے۔ اکرم مرزا کے مطابق یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔ فنڈ ریزنگ ڈنر کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن منتظمین کی جانب سے بدھ کو اعلان کیا گیا کہ نیویارک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظریہ تقریب منعقد نہیں ہو گی ۔نیویارک فنڈ ریزنگ کے ایک اور منتظم ڈاکٹرآصف رحمان کے مطابق پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔ انشاءاللہ جیسے ہی حالات نے اجازت دی ، نیویارک میںفنڈ ریزنگ ڈنر منعقد ہوگا۔
نیویارک کے علاوہ امریکہ میں شوکت خانم کے دیگر فنڈ ریزنگ کی تقریبات بھی ملتوی کر دی گئی ہیں ۔فنڈ ریزنگ تقریبات ملتوی ہونے کی وجہ سے کینسر ہسپتال کی فنڈنگ کے اہداف متاثرہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال جہاں غریب و مستحق کینسر مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے ، اپنے اخراجات پورے کرنے کے سلسلے میں ہسپتال کے کےلئے کی جانیوالی فنڈ ریزنگ نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ۔

 

Skaukat Khanam Cancer Hospital Fund Raising Postponed

 

Related Articles

Back to top button