اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

سکردو ائیرپورٹ کا افتتاح، گلگت بلتستان کمیونٹی کا اظہار تشکر

ائیرپورٹ کے فنکشن ہونے سے نہ صرف اہالیان گلگت بلتستان کوفائدہ ہوگا بلکہ علاقے اور پاکستان کی سیاحت میں بھی ایک بڑی ترقی ہو گی، نسیم گلگتی

نیویارک ( اردونیوز ) امریکہ میں بسنے والی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان نے سکردو ائیرپورٹ کے افتتاح پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی سمیت ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ پوری کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان کی مشکور ہے کہ انہوں نے سکردو ائیرپورٹ قائم کیا اور اس کا افتتاح کیا ۔ اس ائیرپورٹ کے فنکشن ہونے سے نہ صرف اہالیان گلگت بلتستان کوفائدہ ہوگا بلکہ علاقے اور پاکستان کی سیاحت میں بھی ایک بڑی ترقی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کی طرح گلگت بلتستان میں مزید ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دی جائے تاکہ نہ صرف علاقے کی تعمیر و ترقی ہو بلکہ عوام کی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ، پاکستان کی ترقی ہے ۔

 

 

Related Articles

Back to top button