پاکستانخبریں

دستاویزی فلم ”سسٹر سٹیٹس : پاکستان اور نیویارک “ کا نیویارک میں پریمئیر شو30اکتوبر کو ہوگا

Documentary "Sister States: Pakistan and New York" to Premiere in New York on October 30

یہ دستاویزی فلم اس تاریخی دورہ پاکستان پر منائی گئی ہے کہ رواں سال ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے APPAC اور اسمبلی مین بروک۔کراسنی کے ساتھ مل کر ترتیب دیا تھا
پریمئری شو میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے،فلم کے پریمئر شو میں داخلہ فری ہوگا

نیویارک ( اردونیوز ) ڈپٹی اسپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فل راموس کے زیر اہتمام دستاویزی فلم “سسٹر اسٹیٹس: پاکستان اور نیویارک” کے خصوصی پریمئر شو کا انعقاد کیا جائیگا۔ یہ دستاویزی فلم اس تاریخیدورہ پاکستان پر منائی گئی ہے کہ رواں سال ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے APPAC اور اسمبلی مین بروک۔کراسنی کے ساتھ مل کر ترتیب دیا تھا۔پریمئری شو میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے ۔
نیویارک اور پاکستان کے صوبوں پنجاب اور سندھ کے درمیان اس دو طرفہ تاریخی اقدام نے ایسے مواقع فراہم کیے ہیں جو نیویارک کے عوام اور پاکستانی شہریوں پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ڈپٹی سپیکر فل راموس اور ”اے پی پیک “ کی جانب سے کمیونٹی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ بدھ30اکتوبر کو منعقد ہونےو الے دستاویزی فلم کے پریمئیر شو میں شریک ہوں جو کہ بولٹن سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس، بے شور، نیو یارک پر منعقد ہوگا۔شو میں داخلہ فری ہوگا۔
اس خصوصی تقریب میں شامل ہوں جہاں ہم اس دورے کی اہمیت پر گفتگو کریں گے اور دستاویزی فلم کا پریمیئر پیش کریں گے!
ڈپٹی سپیکر فل راموس کا کہنا ہے کہ پریمئرشو کی تقریب شام نیویارک اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان دوستی اور اتحاد کی علامت ہوگی۔ نیویارک کے پاکستانی رہنماو¿ں کو بریفنگ دینے کا ایک موقع بھی ہے۔ نمائش کے بعد، ڈپٹی اسپیکر راموس، اسمبلی مین بروک-کراسنی، اور APPAC کی قیادت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کا سیشن ہوگا۔ ”اے پی پیک“ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد ، ناہید بھٹی ، اسد چوہدری ،ڈاکٹر پرویز اقبال ، طارق خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ شومیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں ۔
فلم کے پریمئر شو کا فری پاس حاصل کرنے کے لئے ، درج ذیل لنک پر رجسٹر کریں

https://forms.gle/cEQzxhNq2QNeZNdf7

 

Documentary “Sister States: Pakistan and New York” to Premiere in New York on October 30

Related Articles

Back to top button