نیویارک(اردو نیوز)علیگڑھ المنائی ایسوسی ایشن نیویارک کے سالانہ ڈنر میں ”ناسا “کی معروف وڈپٹی ڈائریکٹرخلائی سائنسدان ڈاکٹر ہاشمہ حسن اور محفل قوالی کے علاوہ سرسید احمد خان کی تحریک اور تحریروں پر مبنی ایک خاکہ انتہائی دلچسپ انداز میں کمیونٹی کی معروف شخصیت اور فنانشل ایڈوائزر سید جمال محسن نے نہایت دلچسپ اور خوبصورت انداس میں پیش کیا جس کو حاضریں نے بہت سراہا اور اسے بہت ہی فکر انگیز اور معلوماتی قرار دیا ۔
محدود وسائل کے ساتھ منفرد صحافی اور فکاہیہ کالم نویس جمال محسن نے اس معلوماتی اور سنجیدہ موضوع کو انتہائی شگفتہ لہجے میں لکھا اور ڈائریکٹ بھی کیا۔
خاکے میں سرسید کا کردار علیگڑھ المنائی کے سابق صدر صدرتنویر احمد نے کیا، گاندھی جی کاکردار ایک منجھے ہوئے فنکار ،اینکر اور ایکڑ شاہد اکبر نے ادا کیا جب کہ بہار سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کا کردار جمال محسن نے خوبصورت کے ساتھ نبھایا۔
حاضرین نے خاکے کا مواد تو پسند کیا ہی ۔ ساتھ ساتھ سرسید اور گاندھی کارول کرنے والوں کو بھی بے انتہا پذیرائی بخشی۔ ڈرامے کے اختتام پرشرکاءبڑی دیر تک کرداروں کے ہمراہ تصویریں بنواتے رہے۔
https://www.facebook.com/jamal.mohsin.5/videos/568279601725524/