بین الاقوامیخبریں

نیویارک میں سکھ ڈے پریڈ، کمیونٹی خدمات کا اعتراف ، ظہیر مہر نے سکھ قائدین کو ایوارڈ پیش کئے

Sikh Cultural Society Hosts 36th Annual Sikh Day Parade in New York City; Zaheer Akhtar Mahar Honors Community Leaders for Service

سکھ ڈے پریڈ نیویارک کے موقع پر اووسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے چئیرمین ظہیر اختر مہر کی جانب سے سکھ امریکن قائدین کو خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے

نیویارک ( پ ر ) سکھ امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک میں سکھ ڈے پریڈ میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ ( او پی گی ایف ۔OPGF) کے چئیر مین ظہیر اختر مہر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندگی کی ۔ ظہیر مہر نے پریڈ کمیٹی کی انتظامیہ اور سکھ قائدین کو نیویارک میں سالانہ سکھ ڈے پریڈ کے انعقاد پر اپنی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی ۔

اس موقع پر ظہیر اختر مہرنے ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ کی جانب سے ، سکھ امریکن کمیونٹی کے قائدین کو ان کی ساؤتھ ایشین اور اوورسیز کمیونٹی کے لئے خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز بھی پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ، زلزلہ سمیت قدرتی آفات کے موقع پر اور کورونا وبا کے دوران سکھ امریکن کمیونٹی کے قائدین کی جانب سے بلا امتیاز خدمات انجام دی گئیں جن کے ہم معترف ہیں ۔

سکھ امریکن کمیونٹی قائدین اور سکھ ڈے پریڈ کی انتظامیہ کی جانب سے ظہیر اختر مہر اور سمیت کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں ہر سال ، سکھ امریکن کمیونٹی کی جانب سے ویساکھی کے موقع پر سکھ کلچر، ہیریٹیج کی عکاسی کے لئے سکھ ڈے پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس سال پریڈ میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سے سکھ امریکن کمیونٹی قائدین اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز، سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار، نیویارک سٹی اور سٹیٹ کے اعلیٰ حکام بھی پریڈ میں شریک ہوئے اور انہوں نے سکھ کمیونٹی کو سالانہ پریڈ پر مبارکباد دی ۔

 

Sikh Cultural Society Hosts 36th Annual Sikh Day Parade in New York City; Zaheer Akhtar Mahar Honors Community Leaders for Service

Related Articles

Back to top button