سیالکوٹ کا فٹ بال خلا میں بھی پہنچ گیا، روسی خلابازوں نے فٹ بال کھیلا
خلائی اسٹیشن پرخلا نوردوں نے فٹ بال کو ایسی شاندار ککس لگائیں کہ میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
سیالکوٹ(اردو نیوز)سیالکوٹ کی تیار کردہ فٹ بال نے خلاﺅں کی بھی سیر کرلی۔اسپیس ایجنسی روسکا سموس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں خلا نورد اولیگ آرٹمیویوف اور اینٹن شکاپلورف نے میگا ایونٹ کی ٹی شرٹس پہن کر ککس لگائیں۔ کشش ثقل نہ ہونے کے وجہ سے فٹبال ہوا میں گھومتی اور معلق رہی۔ ورلڈکپ کی آفیشل بال خلا میں بھیجی گئی تھی فٹ بال ملنے پر خلا میں موجود خلا بازوں کو تفریح کا نیا سامان مل گیا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرخلا نوردوں نے فٹ بال کو ایسی شاندار ککس لگائیں کہ میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فٹ بال میں نصب مائیکرو چپ سے فٹبال کی موومنٹ ریکارڈ اور ٹرانسمٹ ہوسکے گی۔سیالکوٹ کی ایک معروف کمپنی نے روس میں رواں سال شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹبال کی فراہمی کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔معیار اور قیمت کے لحاظ سے عالمی مقابلے میں چین اور بھارت میں تیار کیے جانے والے فٹبال بھی رکھے گئے تھے تاہم سب سے کم بولی اور اعلیٰ معیار پر یہ کنٹریکٹ پاکستانی فرم کو ملا ہے۔
ورلڈ کپ 2018 کا آغاز ہونے والا ہے، مقابلوں میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں، لیکن سیالکوٹ کے کاریگروں کے تیار کئے گئے فٹبال سے ورلڈ کپ کے میچ کھیلے جائیں گے۔یوں تو دنیا کے کئی ممالک میں ہاتھ اور مشین سے فٹبال تیار کیئے جاتےہیں لیکن سیالکوٹ کے کاریگروں کے تیار کئے گئے فٹبال کا کوئی جوڑ نہیں، پاکستانی کاریگروں کی مہارت کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے۔عالمی مقابلوں میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال کا کھیلا جانا اس بات کو ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں سیالکوٹ کے کاریگروں کا کو نعم البدل نہیں۔
فیفا ورلڈ کپ پہلی بار 1930 میں کھیلا گیا، 2018 کا ورلڈ کپ چودہ جون سے روس میں شروع ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم تو میدان میں نہیں ہوگی، لیکن ورلڈ کپ کے میچوں میں استعمال ہونے والا فٹبال کا سیالکوٹ کا ہوگا۔