پرویز الٰہی بنے گا وزیر اعلیٰ ، شجاعت حسین نے فیصلہ سنا دیا
چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے شہباز شریف کی حکومت کو سپورٹ کرنے پرجو اختلافات پیدا ہو ئے تھے لیکن اب وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے معاملہ پر دونوں ایک پیج پر آگئے ہیں
لاہور (احسن شیخ سے ) پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی جن کے درمیان چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے مرکز میں میاں شہباز شریف کی حکومت کو سپورٹ کرنے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے ، اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملہ پر چوہدری برادران ایک پیج پر آگئے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی جن کی تعداد دس بنتی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن کے اپ سیٹ نتائج سامنے آنے کے بعد آسف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد آصف زرداری نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا لیکن ہاتھ سے وکٹری کا نشان بنایا تھا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے پر ہارس ٹریڈنگ کے سنگین الزامات لگا رہی ہیں
PTI, PML(Q), CM Punjab, Parvez Elahi, Imran Khan, Mian Hamza Shehbaz, Asif Zardari