پاکستانی امریکن شہریار علی ، ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ کے لیجسلیٹر الیکشن کے لئے 11اپریل سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
Pakistani American Shehryar Ali to Launch Campaign for Nassau County Legislator Race on April 11

انہیں ریپبلکن پارٹی نے چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن کے لئے لیجسلیٹر ڈسٹرکٹ14سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن شہریار علی ، ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ کے لیجسلیٹر الیکشن کے لئے 11اپریل سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔انہیں ریپبلکن پارٹی نے چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن کے لئے لیجسلیٹر ڈسٹرکٹ14سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔
اِ س ڈسٹرکٹ میں ناسا کاؤنٹی کے علاقے ویلی سٹریم، لِن بروک اور راک وِل سنٹر شامل ہیں ۔اگر شہریار علی کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ناسا کاؤنٹی ہی نہیں بلکہ نیویارک سے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن آفیشل ہوںگے ۔ شہریار علی کے والد چوہدری اکرم کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب کمیونٹی منتخب ایوانوں میں اپنی نمائندگی خود کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر علی کی کامیابی سے دوسرے پاکستانیوں کے لئے بھی منتخب ایوانوں میں پہنچنے کے راستے کھلیں گے
Pakistani American Shehryar Ali to Launch Campaign for Nassau County Legislator Race on April 11