شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں شریک ہونگے اور عالمی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س میں شرکت کے لئے نیویارک ہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات عطاءمحمد تارڑ ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شریک نہیں ہو سکیں گے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم ، امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ ، وفاقی وزراءنے ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم اقوام متحدہ کے پانچ روزہ دورے کے پہلے روز نیویارک میں مصروف دن گذاریں گے ۔وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی جانب سے سربراہان مملکت اور عالمی قائدین کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں شریک ہونگے اور عالمی قائدین سے غیر رسمی ملاقاتیں کریں گے ۔وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اور جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم ممالک کے وزراءاعظم ، صدور اور وزرا ءخارجہ کے علاوہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Shehbaz Sharif Arrives in New York, Set to Meet with UN Secretary-General and Global Leaders