شہباز شریف 23ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
شہباز شریف 19 ستمبرکو نیویارک پہنچیں گے، سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے
نیویارک (اردونیوز ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، رواں ماہ نیویارک میںاقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم 19ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے اور 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر شہباز شریف ، جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم عالمی قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعظم کے نیویارک پہنچنے سے دو روز قبل 17ستمبر کو نیویارک پہنچ جائیں گے ۔ وہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم ممالک کے وزراءخارجہ سمیت اہم قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔