مولانا فضل الرحمان علیل ہو گئے ہیں،لاہور کے اتفاق ہسپتال میں داخل
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتفاق اسپتال لاہورمولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
نیویارک (اردو نیوز ) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان علیل ہو گئے ہیں اور لاہور کے اتفاق ہسپتال میں داخل کر لئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتے کواتفاق اسپتال لاہورمولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔
قبل ازیں لاہورمیں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم،صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے ملاقاتیں کیں ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کی لاہور میں ملاقات۔ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم نے وزیراعظم کا غیر قانونی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حکمنامہ فوری معطل کرنے کا حکم جاری کیا ، مسافروں سے 50 ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا سخت نوٹس لیا ۔وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہارکیا
اہم و تازہ خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔ اردو نیوز یو ایس اے