پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں گے یا نہیں!شہباز شریف وزیر اعظم رہیں گے یا نہیں !اہم سوالات ، اہم جوابات
فواد چوہدری نے شہباز شریف کی حکومت کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت اتحادفی جماعتوں کے پانچ ارکان قومی اسمبلی رابطے میں ہیں، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دعویٰ
اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کولیشن حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کے اپانچ ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بڑی کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایک طرف جہاں پنجاب حکومت واپس لینے کی تیاریوں میں مصروف ہے وہاں وفاق میں دو ووٹوں کی اکثریت سے قائم پی ڈی ایم کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں قائم کولیشن حکومت کو الٹانے کی کوشش میں بھی ہے۔
فواد چوہدری کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ وہ شہباز شریف کو کب فارغ کرنا ہے ، یہ عمران خان کی خواہش پر ہے ۔ دوسری جانب سیاسی حلقوں میں یہ بحث میں ہو رہی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ صدر عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہہ دیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس قومی اسمبلی کو توڑنے کی ایڈوائس دینے کا بھی اختیار ہے اور سیاسی پنڈتوں کے مطابق یہ کارڈ بھی کولیشن حکومت اپنے پاس محفوظ رکھے بیٹھے ہے ۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کو آسانی سے وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیا جائیگا۔
سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی جو کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں ، کے بارے میں بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا وہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں !واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے پاس پنجاب میں صرف دس نشستیں ہیں ۔
سیاسی حلقوں میں یہ بھی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے مزید ناراض ارکان ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے موقع پر سامنے آسکتے ہیں
https://youtu.be/IkfSgjT5lVA
#Shehbaz Sharif #Hamza Shehbaz #ImranKhan PDM