" "
پاکستانامیگریشن نیوز

شہریار علی کی فتح سے ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی میں تاریخ رقم کرے گی

وقت آگیا ہے کہ ناسا کاؤنٹی میں بڑھتی ہوئی پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی اپنی نمائندگی خود کریں اور ایسا ہم ریپبلکن پارٹی کی ٹکٹ پر یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے،شہریار علی

نیویارک (اردونیوز ) ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی (لانگ آئی لینڈ ) کی جانب سے ناسا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ تین سے کاؤنٹی لیجسلیٹر کا الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امریکن اٹارنی شہریار علی کےلئے ریپبلکن پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بڑی فنڈ ریزنگ کی گئی ۔ اس موقع پر ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی کے چئیرمین جوزف کائرو، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ،آسٹر بے کے ٹاؤن سپروئزار ڈان کلیون ، ہیمپسٹیڈ کی ٹاؤن کلرک کیٹ مرے اور ویلی سٹریم کے سابق مئیر سمیت کاؤنٹی کی پوری ریپبلکن قیادت شہریار علی کے پیچھے کھڑی ہو گئی ۔ انہیں پارٹی کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہریار علی کی ڈسٹرکٹ تھری سے کامیابی سے ناسا کاؤنٹی میں ریپبلکن پارٹی نئی تاریخ رقم کرے گی

ریپبلکن پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالی اس فنڈ ریزنگ میں اہم پارٹی قائدین کے علاوہ سینئر ایڈوازئر برائے ناسا کاونٹی ایگزیکٹو چوہدری اکرم رحمانیہ ، اٹارنی شہر یار چوہدری ، محمد آصف ، محسن شاہ نقوی ، عادل رحمان ، قربان چوہدری ، راو¿ عبدالرحمان، عذرا ڈار، سیف ناگرا، ندیم کرمانی سمیت دیگر کمیونٹی قائدین اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی قائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

شہریار علی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ناسا کاؤنٹی میں بڑھتی ہوئی پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی اپنی نمائندگی خود کریں اور ایسا ہم ریپبلکن پارٹی کی ٹکٹ پر یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button