پاکستان

نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کےلئے فنڈ ریزنگ ڈنر 17 مارچ کو ہوگا

Fundraising Dinner for Shaukat Khanum Cancer Hospital Karachi to be Held in New York on March 17th

عمران خان کینسر اپیل کے زیراہتمام گالا ڈنر میں علی عظمت، حمیرا ارشد فن کا مظاہرہ کریں گے، کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی استدعا ہے، اکرم مرزاو منتظمین کی اپیل

نیویارک (اردو نیوز)عمران خان کینسر اپیل کے زیراہتمام نیویارک کے علاقے کوینز کے ایک پرشکوہ ہال (ٹیرس آن دی پارک )میں 17 مارچ کو شام 7 بجے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کے لیے ایک فنڈ ریزنگ گالا ڈنرمنعقد ہو گا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اکرم مرزا اور انکے ساتھی اس تقریب کا انعقاد کررہے ہیں۔کراچی میں کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد یہ پاکستان میں تیسرا بڑا کینسر ہسپتال ہوگا۔

نیویارک میں منعقد ہونیوالی فنڈ ریزنگ میں نامور گلو کار علی عظمت اور حمیرا ارشد عظمت لائیو پرفرمارمنس سے شرکا کو محظوظ کریں گے۔نیویارک کی امریکی پاکستانی کمیونٹی سے فنڈ ریزنگ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ آپ اپنا ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں جس کی قیمت ایک سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اکرم مرزاسمیت فنڈ ریزنگ کے دیگر منتظمین نے کمیونٹی سے استدعا کی ہے پاکستان میں کینسر جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لئے عمران خان کینسر اپیل کا ساتھ دیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں فنڈ ریزنگ ڈنر میں حصہ لیں۔مذید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

516-551-1587,646-981-3829,16-532-1447

Related Articles

Back to top button