اوورسیز پاکستانیزپاکستان

پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر شوکت بھٹہ بھی مستعفی ہو گئے

شوکت بھٹہ نے پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں بشارت کے گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گھر پر پولیس چھاپے کے واقعہ کے خلاف احتجاج میں استعفیٰ دے دیا

نیویارک ( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ( پی پی پی ) کے چیف آرگنائزر شوکت بھٹہ نے بھی پارٹی کے چیف آرگنائزر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں بشارت کے گوجرانوالہ میں گھر پر پارٹی کے دور حکومت میں پولیس کے چھاپے کے خلاف احتجاج کے طور پر پیش کیا ہے۔

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

شوکت بھٹہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیں چادرچاردیواری کے تقدس اور احترام کا سبق سکھایا تھا اور آج افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گوجرانوالہ میں نہ صرف ہمارے بھائی میاں بشارت کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا بلکہ قانون کی بھی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی ۔ شوکت بھٹہ نے کہا کہ میں میاں بشارت کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہوں کہ کسی بھی نظریاتی سیاسی کارکن کو اپنا گھر بلاول ہاوس سے زیادہ عزیز اور قابل احترام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ 48سے زائد گھنٹوں کا وقت گذرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی پنجاب اور پاکستان میں موجود قیادت میں سے کسی ایک نہ بھی اس واقعہ کا نوٹس نہیں لیا۔ لہٰذا ایسے حالات میں میرا پارٹی کے ساتھ چلنا محال ہے اور میں چیف آرگنائزر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔

 

یہ بھی پڑھیں : میاں بشارت، پیپلز پارٹی امریکہ کی بنیادی رکنیت اور سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

 

Shaukat Bhutta , PPP USA

Related Articles

Back to top button