شہباز شریف گرفتار، آصف زرداری پر فرد جرم عائد، اپوزیشن کا ردعمل
شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) اور آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ان اقدامات کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا گیا ہے
لاہور (اردونیوز ) لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر منی لانڈرنگ کیس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) اور آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ان اقدامات کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا گیا ہے جبکہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حکومت کا ان اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ، عدالتی نظام اپنا کام کررہا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر کے وکیل اعظم نذیر نے دلائل دیے اور اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔شہبازشریف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام آمدن پر ٹیکس ادا کیا اور ان کا آڈٹ بھی کروایا، نیب 20 سال بعد نیب ٹیکس ریٹرن کو نہیں مان رہا، 26 کروڑ روپے کا فرق نیب نکال نہیں سکتا۔ شہبازشریف اپنا مو¿قف پیش کرنے خود روسٹرم پر آئے اور کہا کہ 12 سال ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت کےسامنے کھڑا ہوں، کسی کمپنی سے ایک دھیلا میرے اکاو¿نٹ میں نہیں آیا، اگرایک دھیلا بھی آیا ہو تو میں اپنی درخواست ضمانت واپس لے لوں گا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ و پارک لین کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ا?صف زرداری عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ان کی بیٹی ا?صفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔
احتساب عدالت نے سابق صدر ا?صف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
کیس کے ایک اور ملزم اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی حاضری لگائی گئی، عدالت نے انور مجید پر بھی اسی کیس میں فرد جرم عائد کی جب کہ ان کے صاحبزادے اے جی مجید پر کمرہ عدالت میں فرد جرم عائد کی جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
Shahbaz Sharif arrest, Asif Zardari indicted