پاکستانامیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

ناسا کاؤنٹی نیویارک کی امریکی سیاست میں پاکستانی شہریار علی کی انٹری

If Elected, Shaharyar Ali Will Be the First South Asian and Pakistani Legislator from Nassau County, New York

ریپبلکن پارٹی پاکستانی امریکن شہریار علی کوناسا کاؤنٹی نیویارک کے لیجس لیٹر کے امیدوار کے طور پر سامنے لے آئی، چئیرمین ناسا کاؤنٹی کی قائدین کے ساتھ بڑی پریس کانفرنس

اٹارنی شہریار علی جو کہ ڈپٹی ناسا کاؤنٹی اٹارنی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اگر کامیاب ہو گئے تو ناسا کاؤنٹی کے پہلے ساؤتھ ایشین، مسلم و پاکستانی امریکن لیجس لیٹر ہوںگے

Watch Full Video – Republican Party Nominates Shaharyar Ali as Its Candidate for Nassau County District 3 Legislator

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے جواں سال رکن شہریار علی ، ناسا کاؤنٹی ، نیویارک کے ڈسٹرکٹ تین سے لیجس لیٹر کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں ۔ شہریار علی جو کہ ناسا کاؤنٹی میں ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ، کو ڈسٹرکٹ تھری سے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر چئیرمین ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی جو کائیرو نے نامزد کیا ۔

Clairmont Bay
Clairmont Bay

شہریار علی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ہیں ۔ چئیرمین ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی جو کائیرو نے مئیر ویلی سٹریم ویلج ایڈ فئیر سمیت اہم ریپبلکن قائدین اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی قائدین کے ایک بڑے اجتماع میں شہریار علی کو ڈسٹرکٹ تھری سے پارٹی امیدوار کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریار علی ، ہمارے آئندہ لیجس لیٹر ہوں گے ۔

شہریار علی اگر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ناسا کاونٹی سے منتخب ہونےو الے پہلے ساؤتھ ایشین ، مسلم اور پاکستانی امریکن لیجس لیٹر ہوں گے ۔

Shaharyar Ali, Nassau County, Urdu News Long Island

Related Articles

Back to top button