" "
اوورسیز پاکستانیز

شاہ محمود قریشی 11روز امریکہ میں ڈیرے ڈالیں گے

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اپنے پہلے سرکاری دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے سلسلے میں 22یا23ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے جہاں ایک روز قیام کریں گے

واشنگٹن ڈی سی سے بذریعہ ٹرین نیویارک پہنچیں گے اور 24ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے
نیویارک میںچار روز قیام کے دوران جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر دنیا کے مختلف و اہم ممالک کے وزراءخارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر بات چیت کریں گے
جنرل اسمبلی کے اجلاس کی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد وزیر خارجہ ایک بار پھر واشنگٹن ڈی سی واپس جائیں گے جہاں مختلف امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے
واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد فیصلہ کیا کہ ان کی بجائے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے وزیر خارجہ کو بھیجا جائے ،شاہ محمود ڈیم فنڈ کےلئے کمیونٹی پر زور دیں گے

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) شاہ محمود قریشی وفاقی وزیر خارہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد22یا 23ستمبر کو امریکہ اور اقوام متحدہ کے دورے پر پہنچیں گے اور یہاں گیارہ روز کے لئے ڈیرے ڈالیں گے ۔وہ 23ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے جہاں ایک روز قیام کریں گے ۔ اتوار کی وجہ سے امریکہ پہنچنے کے بعد ان کی کوئی خاص مصروفیات نہیں ہو گی تاہم وہ سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت پاکستانی سفارتی حکام سے ملیں گے اور ان سے پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر سفارتی امور کے بارے میں میٹنگ کریں گے ۔واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران وہ تحریک انصاف سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔واشنگٹن میں ایک روز قیام کے بعد شاہ محمود قریشی بذریعہ ٹرین نیویارک جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی سمیت اہم داخلی و خارجہ امور پر پاکستان کا نکتہ نظر تفصیل سے بیان کریں گے اور علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور اقوام عالم کے کردار پر بھی بات کریں گے ۔
نیویارک میں قیام کے دوران وہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر مختلف اہم ممالک کے وزرءخارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد فیصلہ کیا کہ ان کی بجائے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے وزیر خارجہ کو بھیجا جائے ۔ شاہ محمود قریشی امریکہ میںقیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی پر زور دیں گے کہ وہ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے بڑھ چڑھ کر فنڈز دیں ۔

Related Articles

Back to top button