کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں،شاہ محمود قریشی
بھارت کے عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورتحال کوبہتر کیا جائے
اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھارت کے عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورتحال کوبہتر کیا جائے جبکہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں پہلے بھی بھارتی ہاتھ ملوث تھا ، اب بھی ملوث ہوا تو بے نقاب کریں گے ، بلوچستان میں دہشت گردی وہیں ہورہی ہے جہاں سے کلبھوشن یادیو کو پکڑا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائے وے پر دہشت گردی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے، نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں