امجد نواز کی قیاد ت میں پی ٹی آئی امریکہ کا شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ
مخدوم شاہ محمود قریشی نے استقبالیہ سے خطاب کے دوران فلسطین امن سفارتی مشن کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال اور پاکستان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی خطاب کیا، پی آٹی یو ایس اے زندہ آباد کا نعرہ لگوایا
اوورسیز پاکستانی اثاثہ ہیں ہم ووٹ کے حق کے بعد ان کو الیکشن لڑنے کا حق دینا چاہئے ہیں ،اگر پی پی اور مسلم لیگ ہمارا ساتھ دے تو ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فوراً قانون سازی کر سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی
نیویارک (اردونیوز ) بیت المقدس پر اسرائیل کے حملے اوربربریت کے بعد فلسطین میں پیدا ہونے والی صورت حال اور بے چین کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین اور امہ کا کیس لڑنے کے لئے ہنگامی طور پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے انہوں نے اپنے ترکی اور مصر کے ہم منصبوں کے ساتھ جس ایماندار اور خلوص کے ساتھ آواز بلند کی وہ تاریخ کا ایک قابل فخر حصہ بن چکا ہے کیونکہ اسی دن شام کے وقت اسرائیل نے دنیا کے پریس کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
VIDEO: From OIC to UNO: How ceasefire took place? Shah Mahmood Qureshi gives all the details
اس موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سینئر نائب صدر امجد نواز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک عظیم الشان استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ وزیر خارجہ کی سکیورٹی او ریاستی پروٹوکول اور ان کی گوناگوں مصروفیات کے پیش نظر یہ پروگرام مین ہیٹن نیویارک کے وسط میں پاکستانی قونصل خانہ کے بالکل قریب میڈیسن ایونیو پر واقع ایک ایسی بلڈنگ کے کانفرنس ہال میں کروایا گیا جو دیئے گئے معیار پر پورا اترتی تھیں۔
اس موقع پر امجد نواز جو امریکہ میں گذشتہ تیس سالوں سے سیاسی اور سماجی طور پر متحرک ہیں اور پچھلے دس سال سے زیادہ عرصے سے عمران خان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں نے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے ایسٹ کوسٹ میں لینے والے اپنی پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں ¾ عمران خان کی نیت اور شاہ محمود قریشی کی کوششوں کے مثبت نتائج پر اظہار مسرت کی تقریب میں شامل ہو جائیں۔
تقریب کا آغاز راجہ اشتیاق نے تلاوت کلام پاک اور ترجمے سے کیا۔ اس کے بعد پاکستان کے نامور گلو کار امجد حسین کی نعت رسول مقبولﷺ اور اپنا مشہور زمانہ ملی نغمہ” تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے“ گا کر محفل کو گرمادیا۔ پروگرام کے میزبان اور چیف آگنائزر امجد نواز نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کرتے ہوئے پی ٹی آئی امریکہ کی طرف سے انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے قائد اور وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی اور مخلص پالیسیوں اور بحیثیت وزیر خارجہ آپ کے بے مثال کردار نے ہم سب کے24 کروڑ پاکستانیوںکے اور پور ی امہ کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔
انتہائی مختصر نوٹس پر آپ کے لئے منعقدہ اس استقبالیے میں امریکہ بھر سے آپ کے کارکن اور پارٹی رہنما تشریف لائے ہیں۔ انہوںنے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماﺅں کا فرداً فرداً نام لے کر وزیر خارجہ کے ساتھ تعارف کروایا۔ اس موقع پر امجد نواز نے نے کہا کہ نیویارک میئر کے صدررانا جاوید اور جنرل سیکرٹری شاہد رانجھا اور دیگر ساتھی یہاں پر موجود ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں اپنا رول ادا کیا ہے اس کے بعد انہوں نے ضیا الرحمان صدر کنکٹی کٹ ،سید حیدر جی ایس منیر کھٹانہ صدر ،وقار خان ،جنرل سیکرٹری ،رانا سعادت صدر ورجینیا ،جنرل سیکرٹری ضیاءحسن جو کہ دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صدر جانی شیر اور جنرل سیکرٹری سیم خان کا تعارف کروایا۔
امجد نواز نے اس موقع پر اپنے ساتھ محنت کرنے والے پارٹی رہنماﺅں اکرم اعوان ، سیکرٹری ممبر شپ ،شاہد رانجھا ، جنرل سیکرٹری ، سیکرٹری فنانس عمران قاضی ، سینئر ایڈوائزر زمان آفریدی اور چوہدری عبدالقیوم ، ممبر شپ کوآرڈینیٹرز راجہ اشتیاق ¾عمر فاروق،¾ امجد حسین ،یوتھ کوآرڈینیٹر، حسام شکیل کے کام کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ظفر چیمہ ،خورشید بھلی ،خاور بیگ ، نوید وڑائچ ،اسلم ڈھلوں اور چوہدری ظہور کا بھی تعارف کروایا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تالیوں کی گونج میں خطاب کے لئے بلایاگیا۔ انہوں نے سب سے پہلے پروگرام کے میزبان اور چیف آرگنائزر امجد نواز کا مختصر وقت میں ایک منظم اور معیاری پروگرام منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ جو اپنے دورے کی کامیابی پر مسرور نظر آ رہے تھے نے اپنے دورے کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ”او آئی سی “کے اجلاس کے بعد جب میں نے ترکی ، مصر اور فلسطین کے وزراءخارجہ نے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کے بارے میں پیش رفت کرنے کا سوچا اور تو میں نے رات کے ایک بجے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا اور انہیں تمام تفصیلات بتائیں تو انہوں نے ایک تاریخی جملہ کہا جس نے میری توانائیوں میں بے شمار اضافہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ “Shah G.Go all out fo rit”۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں یہاں پر آیا اور باقی میری اور میرے دیگر ہم منصب مسلم وزراءخارجہ کی تقاریر آپ کے سامنے ہیں۔ جب تقاریر کے بارے میں پوچھا گیا تو103 لوگوں نے تقاریر کے لئے رجسٹر کروایا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ اجلاس ایک نہیں2 یا3 دنوں میں مکمل ہو گیا۔ لیکن اللہ کا کرم کہ پریشر اتنا بڑاکہ اسرائیل کو اسی رات جنگ بندی کااعلان کرنا پڑا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں نے اقوام متحدہ کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقاتوں میں یہ واقع کیا ہے کہ کشمیر کا کیس بھی بالکل اسی طرح کا ہے وہاں پربھی اسی طرح نان سٹاپ ظلم و ستم ہو رہا ہے۔وہاں پر بھی انصاف ہونا چاہئے اور ہم انشاءاللہ اس سلسلے میں کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس کے علاوہ انہوںنے پاکستان کے اندرونی حالات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا عمران خان کو دھمکیاں دے رہی ہے لیکن میں آپ کو رز دای سے بتا رہا ہوں کہ خان کسی دھمکی میں آئے گا نہیں۔چینی ایک سو سے تجاویز کر گئی ہے روک تو دھمکیاں دیتے ہو سن لو خان کو وزیراعظم اللہ نے بنایا ہے اسے تم جیسے لوگ کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں خصوصی طور پر تفصیلی گفتگو کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک کو چلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی پارٹی یہ چاہتی ہے کہ وہ لوگ جو ملک کو چلانے میں بھر پورکردار ادا کر رہے ہیں ان کا نظام حکومت بنانے اور چلانے میں بھی کردارہونا ضروری ہے۔ اسی لئے ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو وووٹ کا حق دیا اور دوھری شہریت کے حامل افرادکو پاکستان میں انتخابات لڑنے کا حق بھی دینا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے ہال میں سے آواز آئی کہ انشاءاللہ اگلی مرتبہ سہی جس پر انہوں نے کا کہ اگلی مرتبہ نہیں اسی مرتبہ ہوسکتا ہے۔ کیا اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا بل پاس کروانے کے لئے اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ہمارے ساتھ مل جائیں تو دو تہائی اکثریت نہیں بن جاتی۔ جس پر حاضرین نے کہا کہ بنتی ہے تو انہوں نے کہا کہ تو آﺅ پھر بنائیں۔ جس کے بعد انہوں نے جذباتی اندازمیں زور دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ والے کے ساتھ چلو اور انہیں اس بات پر قائل کرو کو وہ اوورسز کے حقوق کا بل پاس کروانے کے لئے ہماری حکومت کا ساتھ دیں۔
جانی بشیر اور فائق صدیق نے بھی خطاب کیا۔ جانی بشیر نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے اوورسیز منسٹری ہونی چاہئے ۔ فائق صدیقی نے وزیر خارجہ کے کردار کو سراہا۔
اپنی تقریر کے اختتام پر شاہ محمود قریشی نے والہانہ طور پر پاکستان ،عمران خان ،پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی یو ایس اے زندہ آباد کے نعرے لگوائے ،پی ٹی آئی امریکہ کی تاریخ کا یہ پہلا واقع ہے کہ اس لیول کے لیڈر نے پی ٹی آئی امریکہ کے نعرے لگائے۔
پی ٹی آئی امریکہ کے استقبالیہ میں شریک اہم عہدیداران وارکان
استقبالیہ کا پروگرام خالصتاً پی ٹی آئی یو ایس اے کے عہدیداروں اورکارکنوں کا تھا۔پروگرام میں شریک ہونے والے سینئر پارٹی عہدے داوں میں ،جانی بشیر صدر، امجد نواز ، سینئر نائب صدر اور میزبان، سیم خان جنرل سیکرٹری ، راناجاوید صدر نیویارک ،ضیاءالرحمان صدر کنکٹی کٹ، منیر کھٹانہ صدر میری لینڈ ، رانا سعادت صدر ورجینیا ، صدر نیو جری ساجدہ ارشد ، چوہدری ظہوراختر (پی ٹی آئی کشمیر) جنرل سیکرٹری نیویارک شاہد رانجھا ، سید حیدر جنرل سیکرٹری کنکٹی کٹ ،وقار خان جنرل سیکرٹری میری لینڈ ،ضیاءحسن جنرل سیکرٹری ورجینیا ،سیکرٹری ممبر شپ اکرم اعوان ، سیکرٹری فنانس عمران قاضی ¾ سینئر ایڈوائزر زمان آفریدی ، چوہدری عبدالقیو م ، اسلم ڈھلوں ،ممبر شپ کوآرڈنیٹر راجہ اشتیاق ، عمر قریشی ،شیخ سہیل ،سیف ناگرہ ،طاہر بھٹہ ،توحید اللہ ،وسیم سید ، ظفر چیمہ، میاں راشد اسلام ،راشدہ حسین ،جاوید خان ، طاہرہ میاں، حسام شکیل ، نعمان خان ،طاہر مغل ،راجہ سعید ،نوید وڑائچ ،عماد راجہ، وقاص چوہدری ،حاجی الیاس ،احمد شاہین ،شیر خان ،راجہ سعادت حسین ،مصباح خواجہ ،حسن طارق ،ضیاءاحمد، عاطف رزاق، راجہ ندیم ، اعجاز کیانی ،راشد اعوان ، شفقت علی،فرخ اقبال اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
Shah Mahmood Qureshi, Amjad Nawaz, PTI USA