اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے کمیونٹی شبیر گل ہسپتال میں زیر علاج ،دعائے صحت کی اپیل

Prominent Community Figure Shabbir Gul Hospitalized in New York, Calls for Health Prayers

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے شبیر گل کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جاررہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔آمین

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت میاں شبیر گل برونکس کے جیکوبی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے پتے کا آپریشن ہوا ہے ۔ اس آپریشن کے بعد شبیر گل کو ان کی حالت کے پیش نظر انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو ) میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی صحت یابی کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

شبیر گل کے قریبی دوست نعیم بٹ نے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ سب شبیر گل کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ شبیر گل انتہائی نگہداشت میں داخل ہیں ، لہٰذا سب سے اپیل ہے کہ وہ ہسپتال وزٹ کرنے کی بجائے فون پر ان کی خیریت دریافت کریں ۔ نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ دوست احباب ، شبیر گل کی خیریت دریافت کرنے کے لئے اُن سے رابطہ رکھ سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ شبیر گل دو ماہ سے علیل ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ہسپتال میں داخل ہونے کے دوران ان کے آپریشن ہوئے جس کے بعد انہیں گھر بھیجا گیا اور دو ہفتے کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال داخل کیا گیا اور پتے کا آپریشن کیا گیا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے شبیر گل کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جاررہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔آمین

 

 

Related Articles

Back to top button