" "
اوورسیز پاکستانیز

لاہور: سینئر صحافی ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

صحت یابی کے لئے ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشور ہ دیا ہے، جیسے ہی سفر کے قابل ہونگے ، نیویارک واپس پہنچ جائیں گے

اپ ڈیٹ

لاہور: سینئر صحافی ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

صحت یابی کے لئے ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشور ہ دیا ہے، جیسے ہی سفر کے قابل ہونگے ، نیویارک واپس پہنچ جائیں گے

لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم سینئر صحافی ، جنگ اور جیو ٹی وی امریکہ کے بیوروچیف عظیم ایم میاں علیل ہو گئے ہیں ۔ وہ لاہور کے بحرئیہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ڈاکٹرا ن کے علاج و معالجے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ عظیم ایم میاں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اپیل ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ عظیم ایم میاں معمول کے مطابق امریکہ میں موسم سرما شروع ہوتے ہی پاکستان چلے گئے جہاں وہ چند ماہ قیام کرتے ہیں ۔ بیس روز قبل اپنے ایک فیملی فرینڈ کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب کے بعد ان کی طبیعت اچنک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور ان کی صحت اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ہسپتال میں داخل کر لیاگیا۔ عظیم میاں کا گذشتہ بیس سے زائد دنوں سے بحرئیہ ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے ۔ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب بالخصوص امریکہ کے پاکستانی امریکن الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے ارکان نے اپیل کی ہے کہ عظیم ایم میاں کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے خصوصی دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں عمر داز ، صحت و تندرستی نصیب فرمائیں ۔

Senior journalist Azim M. Mian hospitalized in Lahore.

Related Articles

Back to top button