تحریک انصاف آئندہ حکومت دو تہائی اکثریت سے بنائے گی ، سینیٹرولید اقبال
جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں قانون کو راستہ خود بنانے دینا چاہئیے،سینیٹرولید اقبال کا تحریک انصاف نیویارک کے استقبالیہ سے خطاب
نیویارک (محسن ظہیر سے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے پاکستان کی آئندہ حکمران جماعت کے بارے میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کیس پر دبنگ مشورہ دیا ہے ۔ نیویارک میں تحریک انصاف کے قائدین رانا جاوید ، رضا دستگیر اور وسیم سید سمیت ساتھیوں کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ حکومت بھی نہ صرف تحریک انصاف کی ہو گی بلکہ پارٹی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی ۔
جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے معاملات کے حوالے سے ماضی میں حکومتوں کو بڑے چیلنجوں اور حتیٰ کہ حکومت کے خاتمے جیسے نوبت کا سامنا کرنا پڑا ، اس لئے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں قانون کو اپنا راستہ خود اختیار کرنے دینا چاہئیے
استقبالیہ سے خطاب کے دوران ولید اقبال نے یہ انکشاف بھی کیا وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا آئیڈیا ، امریکی طریقہ انتخاب کے مشاہدہ کے بعد حاصل کیا ۔
ولید اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران ، تحریک انصاف کےلئے معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے جس کی وجہ سے مہنگائی جیسے بڑا چیلنج درپیش ہے لیکن اس پر بھی قابو پانے کے حوالے سے اقداما ت کے اچھے نتائج برامد ہونگے ۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران تحریک انصاف نیویارک و امریکہ کے قائدین رانا جاوید ، امجد نواز، چوہدری ظہور اختر ، پرویزریاض، ظفر چیمہ ، فائق صدیقی اور ضیاءالرحمان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹس اور دوہری شہریت کے حامل افراد کے لئے الیکشن لڑنے کی اہلیت کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر لی جائے ۔
Senator Walid Iqbal, PTI New York