اوورسیز پاکستانیزخبریں

اوورسیز پاکستانیز عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر آگے نہ بڑھائیں ، سینیٹر شاہین بٹ

مسلم لیگ ہاؤس نیویارک میں روحیل ڈار اور میاں فیاض کے زیر اہتمام امریکہ کے دورے پر آئے مسلم لیگی رہنما سینیٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان سے لے کر شام تک پاکستان کی صورتحال کے بارے میں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ اور پاکستان اور پاکستان سے باہر عوام کو گمراہ کرتے رہتے ہیں ۔ ہماری اوورسیز پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ وہ عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو آگے نہ بڑھائیں اور ملک و قوم کے سفیر کا کردار ادا کرکے حسب روایت پاکستان کا نام روشن کریں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہی۔ استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سمیت مسلم لیگی ارکان اور پاکستانی کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ امام احمد علی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ رجہ رزاق نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

Related Articles

Back to top button