سینیٹر شاہین بٹ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے ساتھیوں سے ملاقات
مسلم لیگ ہاوس نیویارک میں ہونیوالی ملاقات میں لیگی ساتھیوں نے کیپٹن (ر) شاہین بٹ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
اوورسیز کمیشن پنجاب کے بعد سینٹ میں اوورسیز کمیونٹی کی ہر ممکن نمائندگی کروںگا ، مسلم لیگ کے دور کو لوگ یاد کررہے ہیں ، ہمارا دور واپس آئیگا
راجہ نذاکت اور راجہ بشارت نے سینیٹرشاہین بٹ کو گلدستہ پیش کیا اور سینیٹر بننے پر کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف شول کی آمد نے سینیٹر بٹ کو مبارکباد دی جبکہ شاہین بٹ نے کہا کہ نیویارک پولیس کی کمیونٹی کےلئے خدمات قابل قدر ہیں
نیویارک (اردو نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران اور ساتھیوں سے امریکہ کے دورے پر آئے سینیٹر خالد شاہین بٹ نے گذشتہ ہفتے یہاں مسلم لیگ ہاو¿س میں خصوصی ملاقات کی ۔ سینیٹرمنتخب ہونے کے بعد ان کی یہ لیگی ساتھیوں سے پہلی تفصیلی ملاقات تھی ۔ ملاقات میں لیگی ساتھیوں نے کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کےلئے پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا جبکہ سینیٹر شاہین بٹ نے لیگی ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل کی طرح ہمیشہ ان کے ایک ساتھی کے طور پر جہاں بھی ہوںگ ے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی اوورسیز کمیونٹی مشکور ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ اپنے دور میں اوورسیز کمیونٹی کی اہمیت کا جانا اور ایسے اقدام کئے کہ جس سے اوورسیز کمیونٹی کی مدد ہو اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی طرح سینٹ میں بھی اوورسیز کمیونٹی کی بلا امتیاز خدمت کریں گے ۔ ملاقات میں لیگی عہدیداران روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان، رانا اشفاق، عبدالخالق اعوان، محمد تاج خان ، غلام حسین ، طاہر سندھو، راجہ آزاد گل ، جاوید خان ، عزیز بٹ ، راجہ شفقت ، راجہ نزاکت، راجہ بشارت ،پرویز اختر ، ملک الیاس، راجہ رزاق پوران، دانش جمشید ملک ، اور میاں روف سمیت دیگر موجود تھے ۔ راجہ نذاکت اور راجہ بشارت نے سینیٹرشاہین بٹ کو گلدستہ پیش کیا اور سینیٹر بننے پر کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
مسلم لیگ ہاو¿س میں ہونیوالے اس اجلاس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف شول کی آمد کی وجہ سے ان کی بھی سینیٹرشاہین بٹ سے ملاقات ہوئی ۔ چیف شول نے سینیٹر بٹ کو مبارکباد دی جبکہ شاہین بٹ نے کہا کہ نیویارک پولیس کی کمیونٹی کےلئے خدمات قابل قدر ہیں ۔