سینٹ کی کشمیر کمیٹی میں بھی اب کشمیر کے انتظامی امور کے علاوہ کشمیر کاز پر بحث کی جا سکے گی ، سینیٹرخالد شاہین بٹ
ڈاکٹر غلام نبی فائی ، روحیل ڈار ،میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان،سردار سوار خان، محمدحلیم خان، سردار محمود، عبدالخالق اعوان، سردار آصف حفیظ، راجہ رزاق، کرنل مقبول ملک، ظفر ماگرے بھی شریک ہوئے
مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کرنے والے انڈیا کا چہرہ ،مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سیاہ ہے اور ہم دنیا کو بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ دکھاتے رہیں گے ۔سینیٹر شاہین بٹ
پاکستان دنیا میں مسلہ کشمیر پر جو وفود بھیجے ان کو کشمیر ایشو کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہئیے،انہیں انڈیا کے کشمیر کے اٹوٹ انگ کے دعوے کو دلائل اور حقائق بیان کرکے کاو¿نٹر کرنا ہوگا۔ڈاکٹرغلام نبی فائی
نیویارک (اردو نیوز ) کشمیر مشن یو ایس اے کے زیر اہتمام خالد شاہین بٹ کے سینیٹر بننے کے بعد نیویارک آمد پر ان کے اعزاز میں یہاں رائل بینکوئٹ ہال میں بڑا استقبالیہ دیا گیا جس کے اہتمام میں کشمیر مشن یو ایس ا ے کی ہوسٹ کمیٹی کے ارکان محمد تاج خان ، سردار محمد امتیاز خان گڑالوی(ایڈوکیٹ)،سردارعبدالفاروق ،سردار محمود اکبر، راجہ مختار اور سید آزاد گیلانی نے کردارادا کیا ۔ تقریب میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے مقامی قائدین و اہم شخصیات ڈاکٹر غلام نبی فائی،روحیل ڈار،محمد تاج خان ، سردارامتیاز گڑالوی، محمد حلیم خان،میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان،چوہدری پرویز اختر،سردار سوار خان، سردارہنزلا، سردارنعمان فاروق، حاجی شفیع، سردارغلام مصطفی، سردارحبیب ،سردا ریونس خان ،سردار طاہر، سرداررشیدخان ، محمدصابر خان، سردارحمزہ ،سردارواجدسوار، سردارساجدسوار، سردارشاہد، سردارنسیم چغتائی، راجہ اعظم ، آمنہ حبیب ، سارہ قیوم ، رخسانہ عارف، سیدہ بیگم ، بیگم سوار خان ، سردارآصف حفیظ ، سردار عبدالفارو ق خان ، سردار محمود، عبدالخالق اعوان، عزیز بٹ، راجہ رزاق، کرنل(ر) مقبول ملک، ظفر ماگرے، محمد قیوم خان ،غلام غوث خان ، محمد اجمل خان ، محمد شکیل خان کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔سینیٹر خالد شاہین بٹ ، پاکستانی سینٹ کی کشمیر کمیٹی اور اوورسیز پاکستانی کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ عبدالخالق اعوان نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔ نظامت کے فرائض سردارامتیاز گڑالوی اور محمد تاج خان نے انجام دئیے ۔
کشمیر مشن یو ایس اے کے چئیرمین خالد شاہین بٹ ہیں جبکہ دیگر عہدیداران میںایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک ندیم عابد، سینئر وائس چئیرمین محمد تاج خان ، وائس چئیرمین راجہ مختار خان ، وائس چئیرمین سردار محمود اکبر خان ، سیکرٹری جنرل سردار محمد امتیاز گڑالو ی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارعبدالفاروق، سیکرٹری اطلاعات سرداریونس خان ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام غوث اورسیکرٹری مالیات سید آزاد گیلانی ، چئیرپرسن لیڈیز ونگ آمنہ حبیب خان، سیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ جویرئیہ امتیاز خان ہیں ۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرخالد شاہین بٹ نے کشمیر مشن یو ایس اے کے ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں جس بھی مقام پر ہوں گا ، اوورسیز کمیونٹی اور کشمیر کاز کے معاملے میں ہمیشہ پیش پیش رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو انڈیا خود کو ابھرتا اور ترقی کرتا ہوں انڈیا کہلاتا ہے، میں اس کو اپنے جوتے کی نوک پر لکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کرنے والے انڈیا کا چہرہ ،مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سیاہ ہے اور ہم دنیا کو بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ دکھاتے رہیں گے ۔سینیٹر شاہین بٹ نے کہا کہ پاکستانی سینٹ کی کشمیر کمیٹی میں اب کشمیر کے انتظامی امور کے علاوہ کشمیر کاز پر بات چیت ہو سکتی ہے اور اس کے کردار کومزید موثراور فعال بنا رہے ہیں ۔انہوں نے استقبالیہ میں شریک ،کشمیری کمیونٹی کے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں اور مسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ پر متعلقہ حکام سے ضرور بات کریں گے ۔ انہوں نے کشمیر مشن یو ایس اے کے ساتھیوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
کشمیری رہنما ڈاکٹرغلام نبی فائی نے خالد شاہین بٹ کی خدمات دہائیوں پر مشتمل خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی خدمات کو ہمیشہ قابل ستائش قراردیتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے مختلف ممالک میں مسلہ کشمیر پر جو وفود بھیجے ان کو کشمیر ایشو کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہئیے اور انہیں دنیا کو ایشو کی اہمیت باور کروانا بھی آتا ہو۔انہیں انڈیا کے کشمیر کے اٹوٹ انگ کے دعوے کو دلائل اور حقائق بیان کرکے کاو¿نٹر کرنا ہوگا۔
سردار محمد امتیاز خان گڑالوی نے کہا کہ ہمیں سینیٹر خالد شاہین بٹ کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان سینٹ میں پہنچنے کے بعد وہ اب مسلہ کشمیر کے لئے اپنا کردار مزید موثراور فعال انداز میں ادا کر سکین گے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے تمام تر مظالم کے باوجود مسلہ کشمیر دنیا میں اجاگر ہوا اور کشمیری عوام کے حوصلہ بلند ہیں ۔ انشاءاللہ ہم وہ وقت دیکھیں گے کہ جب کشمیر آزاد ہوگا۔
محمد تاج خان نے کہا کہ کشمیری قوم پاکستانی عوام میں اتحاد و اتفاق دیکھنا چاہتے ہیں۔ زلزلے کے دوران پاکستانی عوام کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ میری پاکستانی قوم میں کشمیر پر اتفاق و اتحاد ہے۔ نریندر مودی کا الیکشن جیتنے کےلئے دماغ خراب ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے خالد شاہین بٹ کو سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی ہر شعبے میں کامیابی کے لئے دعا گو رہیں گے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے کہا کہ کشمیر کے مضمون کو اکیڈیمک سطح سے لے کر عام عوام کی سطح پر زیر بحث لایا جائے۔ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خالد شاہین بٹ کی خدمات پر فخر ہے ۔وہ امریکہ سے جا کر پہلے پنجاب کی سطح پر اور اب سینیٹر کی حیثیت سے وفاقی سطح پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
کشمیر کونسل کے سابق رکن سردار سوار خان نے کہا کہ پاکستان میں کشمیر پر قومی پالیسی کو جامع اور جامع تر بنانا چاہئیے۔ پاکستانی قیادت اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈاکٹرعارف علوی نے تئیس مارچ کے خطاب میں کو کشمیر کا ذکر نہیں کیا۔ تضاد کو ختم کرنا چاہئیے۔سردار سوار خان نے خالد شاہین بٹ کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو احساس کرنا چاہئیے کہ انڈیا پاکستانی موقف کے خلاف ہر ممکن سازش کرتا رہیگا اور ہم کو اس کو ناکام بنانا ہوگا۔ہم ایک ہیں اور ایک رہنے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔
ظفر ماگرے نے کہا کہ سینیٹر خالد شاہین بٹ اور ڈاکٹرغلام نبی فائی جو جوجہد کررہے ہیں ، اس میں وہ اور ان کے ساتھی انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ۔محترمہ آمنہ حبیب خان نے کہا کہ کشمیری کمیونٹی ، امریکہ میں ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور ان کے حق خود ارادیت کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
سردار آصف حفیظ نے کہا کہ نیویارک میں شاہین بٹ، کشمیر کے حوالے سے کام کرتے رہے ہیں، اس لئے امید ہے کہ شاہین بٹ سینٹ میں اپنا کردار مزید موثر انداز میں ادا کریں گے۔ وفود دوروں پر اخراجات کی بجائے میانہ روی سے کام لیں۔ انڈیا نے کشمیریوں سے ظلم روا رکھا ہے۔ دنیا کو باور کروانا ہے کہ ظلم ہو رہا ہے۔دنیا کو کشمیر ایشو اور مظالم سے آگاہی دینا ہو گی۔
حلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شاہین بٹ کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہین بٹ، کشمیر کاز کےلئے جو کردار ادا کرتے رہے ہیں، وہ کردار اور خدمات ان کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شاہین بٹ کی سینٹ میں موجودگی سے اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ بھارت کی حالیہ سرجیکل سٹرائیک کے بعد دنیا کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلہ کشمیر کے حل کی جانب لے جانے والی تدبیر سوچنی ہو گی۔
دفاعی تجزئیہ نگار کرنل (ر)مقبول ملک نے کہا کہ انڈیا اس وقت اپنی سب سے زیادہ کمزور پوزیشن میں ہے۔ پلوانہ کے بعد کشمیر کا مسلہ اجاگر ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسلہ کشمیر کے حل میں بلا تاخیر اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
راجہ رزاق نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ کشمیر کےلئے چار جنگیں لڑی ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی ہے۔ پاکستان کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہٹے گا۔ آزادی تک جدوجہد جاری رہے گا۔عالمی برداری کو آگاہ کرنا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا کہ خالد شاہین بٹ نے پہلے اوورسیز کمیشن پنجاب میں اوورسیز کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔سینٹ میں نمائندگی کےلئے ان کا بہترین انتخاب تھا ۔ ہم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی اور اوورسیز اور کشمیر کاز کے لئے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔
مسلم لیگی رہنما عبدالخالق اعوان نے کہا کہ سینٹر شاہین بتائیں کہ موجودہ حکومت کشمیر کاز کے لئے کس حد تک اپنا کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی ، مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔سردار محمود نے کہا کہ خواہش ہے کہ کشمیر ہماری زندگی میں آزاد ہو۔ ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شاہین بٹ سچ و حق کا ساتھ دیں اور سینٹ میں ہر ممکن کردار ادا کریں۔
عزیز بٹ نے بروکلین کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خالد شاہین بٹ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔