پاکستانامیگریشن نیوز

امریکی سینٹر باب مینڈیز کا پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

پاکستان میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں ،امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین

نیویارک (اردو نیوز)امریکی سینٹ کی امور خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرباب مینڈیز کی جانب سے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر باب مینڈیز نے کہا کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں۔باب مینڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے لیے انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کامطالبہ ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول معلومات تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتی ہے۔

 

Urdu News

 

Related Articles

Back to top button