سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر اسد چوہدری اور دانش ملک کا راشد اللہ سے اظہار تعزیت
مشاہد اللہ مرحو م کے بھائی راشد اللہ جو کہ نیوجرسی میں مقیم ہیں ، نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے بھائی کے لئے اظہار تعزیت کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر کمیونٹی کی مقامی شخصیات اسد چوہدری اور دانش ملک نے مشاہد اللہ مرحوم کے بھائی راشد اللہ سے نیوجرسی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان سے مشاہد اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگا ن کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
مشاہد اللہ مرحو م کے بھائی راشد اللہ جو کہ نیوجرسی میں مقیم ہیں ، نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے بھائی کے لئے اظہار تعزیت کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کا سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر اظہارتعزیت
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام سینیٹر مشاہد اللہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے 21 فروری بروز اتوار دوپہر دو بجے مکی مسجد ، بروکلین (نیویارک) میں فاتحہ خوانی اور دعا کی جائے گی ۔