پاکستان

ریپبلکن پارٹی کے سینٹ میں اکثریتی لیڈر مچ میکانل نے بائیڈن کی فتح تسلیم کر لی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک شکست تسلیم نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے جو بائیڈن کو الیکشن جیتنے پر کسی بھی قسم کا کوئی پیغام یا مبارکباد بھیجی گئی ہے

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے ) ریپبلکن پارٹی کی اعلیٰ سطحی سینٹ قیادت کی جانب سے منتخب صدر جو بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سینٹ اکثریتی لیڈر مچ میکانل کی جانب سے جو بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔
صدارتی الیکشن کے چھ ہفتے کے بعد یہ اہم پیش رفت صدارتی الیکشن کے الیٹکورل کالج کی جانب سے 14دسمبر کو ووٹنگ کے بعد بائیڈن کی فتح کے اعلان کے بعد ہوئی ۔
سینیٹرمچ میکانل کی جانب سے جو بائیڈن کے ساتھ ساتھ ان کی وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ سینیٹر میکانل کے علاوہ بھی ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹرز اور قائدین کی جانب سے مسٹر بائیڈن کو مبارکباد دی جا رہی ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک شکست تسلیم نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے جو بائیڈن کو الیکشن جیتنے پر کسی بھی قسم کا کوئی پیغام یا مبارکباد بھیجی گئی ہے ۔
جو بائیڈن 20جنوری کو امریکہ کے 46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button