" "
اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

امریکہ کو پاکستانی معاشی مدد کےلئے Do More کی ضرورت ہے ، سینیٹر چارلس شومر

یو ایس سینیٹر چارلس شومر کا دورہ پاکستان کے بعد امریکہ واپسی پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا،پاک امریکہ تعلقات کےلئے ہر ممکن کردار ادا کرونگا، سینٹر شومر

دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو ہدایت کی پاکستانی امیگرنٹس کے ویزہ درخواستوں کے جلد از جلد پراسیسنگ کے لئے اپنی سروسز کو اضافہ کریں،سینیٹر شومر

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی سینٹ میں اکثریتی لیڈر سینیٹر چارلس شومر کا کہنا ہے کہ امریکہ کواپنے دیرینہ دوست ملک پاکستان کی مالی مدد سمیت پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ”ڈو مور“Do Moreکرنا چاہئیے ۔ یہ بات انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے زیر اہتمام پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کے ساتھ اپنی زوم میٹنگ میں کہی ۔ اس
میٹنگ میں سینیٹر چارلس شومر جن کی قیادت میں امریکی کانگریشنل وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ، کی مفصل رپورٹ پاکستانی کمیونٹی کوپیش کی ۔ APAGکے علی رشید سمیت ساتھیو کے زیر اہتمام زوم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شومر کاکہنا تھا کہ پاکستا نے دہشت گردی ، کورونا وبا اور گذشتہ سال آنیوالے تباہ کن سیلاب میں بہت مشکلات کا سامنا کیا ۔ اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ جیسے دوست ملک کو پاکستان کے لئے ”ڈومور“ کرنا چاہئیے ۔

سینیٹر شومر نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ارکان کابینہ سے ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں ۔ ان ملاقات میں زیر بحث آنیوالے امور ،باہمی تعلقات اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہم اپنا ہر ممکن کردار جاری رکھیں گے ۔سینٹر شومر کا کہنا تھا دورہ پاکستان سے واشنگٹن واپسی کے بعد میں پاکستان کے لئے مزید امداد بالخصوص معاشی امداد کو یقینی بنانا میری ترجیحات میں شامل رہیگا

سینیٹر شومر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو ہدایت کی پاکستانی امیگرنٹس کے ویزہ درخواستوں کے جلد از جلد پراسیسنگ کے لئے اپنی سروسز کو اضافہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی کہا ہے کہ وہ امریکی ایمبسی اسلام اباد کو مزید وسائل اور سٹاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے ۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شومرکا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر بھی دورہ پاکستان کے دوران زیر بحث ایا۔ میں نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر مانیٹرنگ میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھار ت میں موجود نہ صرف تناو کم ہونا چاہئیے بلکہ دونوں ممالک کو خطے سے اپنی فورسز میں کمی کو بھی یقینی بنانا چاہئیے ۔

امیگریشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شومر کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ بعض ریپبلکن ، امیگریشن کے حوالے سے ہم سے بات کرنے کے لئے رضا مند ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ امیگریشن امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے ۔

سینیٹر شومر کا کہنا تھا کہ جب تک میری سانسیں موجود ہیں ، میں واشنگٹن میں پاکستان اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک مخلص دوست کی حیثیت سے اپنا کردا ر ادا کرتا رہونگا۔

Related Articles

Back to top button