بین الاقوامی

امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سینیٹر گراہم کا کہنا ہے کہ وہ زکام جیسی علامات محسوس کررہے ہیں تاہم وہ اچھا محسوس کررہے ہیں ۔،وہ دس دن تک قرنطین کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر لنڈسی گراہم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ سینیٹر لنڈسی گراہم کو کورونا ویکسین لگوائے جانے کے باوجود کورونا ہو گیا ہے تاہم سینیٹر گراہم کا کہنا ہے کہ وہ زکام جیسی علامات محسوس کررہے ہیں تاہم وہ اچھا محسوس کررہے ہیں ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سینٹر لنڈسی گراہم نے کہا کہ ویکیسن لگوائے جانے کے باوجود مجھے ایوان کے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں زکام جیسی علامات محسوس کررہا ہوں اور ڈاکٹر سے ملا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس دن تک قرنطین کریں گے ۔ سینیٹرگراہم نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ میں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی تھی بصورت دیگر میری حالت قدرے خراب ہو تی ۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری ہر ممکن احتیاط کریں ۔ امریکی ادارہ رائے امراض سی ڈی سی نے شہریوں کو تجویز کیا ہے کہ وہ ’اِن ڈور‘ اجتماعات میں ماسک پہنیں قطع نظر اس بات کہ انہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے یا نہیں ۔

Sen. Lindsey Graham tested positive for Covid-19

 

Related Articles

Back to top button