" "
کالم و مضامین

امریکی سیکرٹری خارجہ بلنکن نے شاہ محمود قریشی کو ”My Friend“ قرار دیدیا

سیکرٹری بلنکن کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گذشتہ ماہ کے دوران متعدد بار بات چیت رہی اور بالآخر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہماری ملاقات ہو ہی گئی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے پہلی باربالمشافہ ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں امریکی سیکرٹری خارجہ بلنکن نے شاہ محمود قریشی کے لئے ”My Friend“ کے الفاظ استعمال کئے ۔ سیکرٹری بلنکن کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گذشتہ ماہ کے دوران متعدد بار بات چیت رہی اور بالآخر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہماری ملاقات ہو ہی گئی ۔

Related Articles

Back to top button