خبریں
افغانستان ؛امریکی سیکرٹری خارجہ کا روس اور چینی وزراءخارجہ سے اہم رابطے
دونوں وزراءخارجہ سے روابط اور بات چیت کے حوالے سے سیکرٹری بلنکن نے ٹویٹ کیا تاہم انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپنے روسی و چینی ہم منصبوں سے ہونیوالی بات چیت کی تفصیل بیان نہیں کی
نیویارک (اردونیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان کی صورتحال پر سوموار کو اہم خطاب سے قبل امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلکنکن نے روس اور چین کے وزراءخارجہ کو فون کئے اور ان سے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔ دونوںوزراءخارجہ سے روابط اور بات چیت کے حوالے سے سیکرٹری بلنکن نے ٹویٹ کیا تاہم انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپنے روسی و چینی ہم منصبوں سے ہونیوالی بات چیت کی تفصیل بیان نہیں کی ۔افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ شدید تنقید کی زد میںآگئی ہے۔