پاکستان

نیویارک کے مئیر کے امیدوار سکاٹ سٹرنگر کا اہم بیان سامنے آگیا

سکاٹ سٹرنگر کا مئیر کی دوڑ سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ ، تائید و حمایت کے فیصلے لینے والوں کی مشکلات کا احساس ہے، حریفوں کا انتخابی میدان میں سامنا کرونگا، سٹرنگر

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار سکاٹ سٹرنگر جن پر ان کی ایک سابقہ عارضی ورکر کی جانب سے بیس سال پہلے جنسی طور پر ہراساں کیا جانے کا الزام عائد ہوا ہے ، کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیاہے ۔ سکاٹ سٹرنگر جو کہ اس وقت نیویارک سٹی کے کمپٹرولر اور مئیر کے امیدوار ہیں، کی جانب سے جمعہ کو ٹویٹ میں واضح کیا گیا کہ قطع نظر ان پر عائد ہونے والے الزام کے ، وہ مئیر کی دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں گے اور 22جون کو ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن کے لئے اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے ۔
سکاٹ سٹرنگر کا جنسی سکینڈل سامنے آنے کے بعد اہم تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے ان کی تائید و حمایت کے فیصلے واپس لئے جا رہے ہیں اور ان کے لئے سکاٹ سٹرنگر کا کہنا ہے کہ وہ ایسے لوگوں اور تنظیموں کی مشکلات کو سمجھتے ہیں ۔ سکاٹ سٹرنگر کی جانب سے سکینڈل سامنے آنے کے بعد جو پالیسی بیان جاری کیا گیا ، اس کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے ۔

” میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت ، ان لوگوں کے لئے کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، کے لئے ایک مشکل وقت ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ، ان میں سے بعض پر دباو¿ ہوگا کہ وہ میری تائید و حمایت کا فیصلہ واپس لیں ۔میری انتخابی مہم ہمیشہ عوام کے لئے ہو گی ۔میں نے گذشددو دنوں میں انتخابی مہم کے دوران متعدد مواقع پر بہت سپورٹ حاصل کی اورمیں آئندہ دو ماہ کے دوران ،ہر علاقے میں، ہر بورو میں اپنی انتخابی مہم کرتا رہوں گا۔میں اپنے حریفوں کا انتخابی مہم اور مباحثوں کے دوران سامنا کرونگا۔“
پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں اور قائدین کی جانب سے بھی سکاٹ سٹرنگر کی کی جانیوالی تائید و حمایت کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان متوقع ہے۔

New York’s Mayoral candidate Scott Stringer makes statement about his political future

Related Articles

Back to top button