بین الاقوامی
ایک کے بعد دوسرے عمرہ کی سہولت ختم
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے
مکہ مکرمہ (اردونیوز ) سعودی حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی ہے ۔ یہ فیصلہ امیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر احتیاط کے طور پر کیا گیا ۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔سعودی حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
Saudi Arab Umra new Umra policy