پاکستان

سرور چوہدری کا صوفی نذیر محمد اور حنیف محمد سے اظہارتعزیت

نیویارک میں پیش آنیوالے المناک کار حادثے میں صوفی نذیر محمد کے صاحبزادے ، داما د اور عزیز کی اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا

سرورچوہدری کے ساتھ پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے مقامی ارکان مرزا لطیف جنجوعہ اور محمد رفیق بھی موجود تھے ، مرحومین کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرورچوہدری نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے مقامی دوستوں مرزا لطیف جنجوعہ اور محمد رفیق کے ساتھ ڈیڑھ ہفتہ قبل اپ سٹیٹ نیویارک میں پیش آنیوالے المناک کار حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کشمیری امریکن کمیونٹی کے قائدین صوفی نذیر محمد چوہدری اور حنیف محمد چوہدری سے اظہارتعزیت اور افسوس کیا۔واضح رہے کہ حادثے میں صوفی نذیر محمد کے صاحبزادے سکندر اقبال چوہدری ،داما د ناصر محمود سمیت ان کے ایک اور عزیز جاں بحق ہو گئے تھے ۔
سرورچوہدری ، مرزا محمد لطیف جنجوعہ اور محمد رفیق نے مرحومین کے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ،ان کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں مقام نصیب فرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ صوفی نذیر محمد چوہدری اور حنیف محمد چوہدری سمیت مرحومین کے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ۔

New York – Pakistani community activist Sarwar Chaudhry along with Mirza Lateef Janjua and Muhammad Rafiq met with Sufi Nazeer Muhammad Chaudhry and Haneef Muhammad Chaudhry and offered their condolences to them on the sad demises of their loved ones in a tragic car accident.

Related Articles

Back to top button