سرور چوہدری کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندر کو مبارکباد
لاہور قلندر نے پی ایس ایل میں جس تواتر کے ساتھ کامیابیاں حاصل کیں اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ٹیم پی ایس ایل کا فائنل میچ جیتنے کی مستحق تھی
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما سرورچوہدری نے لاہور قلندر کو پاکستان سپر لیگ ۔پی ایس ایل کا فائنل میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندر اور ملتان سلطان پہنچے ۔
فائنل میچن میں لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 42رنز سے شکست دے کر چیمئن شپ اپنے نام کر لی ہے ۔ لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی ایس ایل میں 11 میں 10 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز 138 رنز ہی بناسکی۔
سرور چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے پی ایس ایل میں جس تواتر کے ساتھ کامیابیاں حاصل کیں اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ٹیم پی ایس ایل کا فائنل میچ جیتنے کی مستحق تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی 24سال کے بعد پاکستان آمد بھی بہت خوش آمدید ہے ۔ ہم اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے ٹیم آسٹریلیا کا شکرئیہ ادا کرتے ہیں ۔ ان کے دورے سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کو اہم فروغ حاصل ہوگا۔
Most Happiest Person on Planet Earth 😍❤️ right now….Rana Fawad
Congrats Lahore Qalandars💚#LahoreQalandars #Champions#PSLFinal pic.twitter.com/1CLAFe624H— TALHA 🇵🇰 (@TalhaMnz_19) February 27, 2022