سینئر صحافی مظہر برلاس کی سرورچوہدری سے ملاقات ، کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی
مسلہ کشمیر کو حل وقت کی ضرورت ہے،مودی کا کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کا غاصبانہ فیصلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،تقریب سے شرکاءکا خطاب
نیویارک (اردو نیوز )امریکہ کے دورے پر آئے سینئر صحافی ، روز نامہ جنگ کے کالم نویس مظہر برلاس نے یہاںکمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سرورچوہدری سے ان کی فیملی کئیر فارمیسی پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر سرورچوہدری کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مظہر برلاس کے علاوہ چوہدری شفیع، لیاقت تنولی ، عابد بٹ اور جاوید تیموری نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی یوم آزادی پاکستان ، اپنے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر مناتی ے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں پر پے در پے مظالم اور نا انصافیوں کا نوٹس لے ۔
مظہر برلاس نے کہا کہ نریندر مودی نے جو گڑھا کھودا ہے،اس میں خود گرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حرکت کی وجہ سے مسلہ اس با ر ایسے اجاگر ہوا ہے کہ انشاءاللہ یہ جلد حل ہوگا۔سرورچوہدری نے کہا کہ اقوام عالم جو کہ انصاف ،برابری اور حقوق کی بات کرتی رہتی ہے، وہ سترسال پرانے مسلہ کو مزید نظرانداز نہ کرے اور اس کے حل کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کو حل وقت کی ضرورت ہے۔
عابد بٹ نے کہا کہ ہم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
جاوید تیموری نے کہا کہ مودی کا کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کا غاصبانہ فیصلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
مظہر برلاس نے سرورچوہدری کی جمہوری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور وہ قوم کو ان پر فخر ہے ۔
Senior journalist and dear friend Mazhar Barlas visited my Family Care Pharmacy Brooklyn, New York along with Abid Butt. On this occasion we express our views about Pakistan Independence Day and express our solidarity with the people of Kashmir. Long Live Pakistan
Posted by Sarwar Chaudhary on Wednesday, August 14, 2019
Sarwar Chaudhry, MazharBarlas,